پشاور: سیاسی جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال نہ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
— فائل فوٹو
پشاور ہائی کورٹ میں ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
پشاور ہائی کورٹ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
حکم نامے کے مطابق عدالت نے سیاسی سرگرمیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال کو روک دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال قومی خزانے کا ضیاع اور آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف ہے۔
عدالت کے مطابق ریاست سرکاری اور سیاسی تقریبات میں تفریق کرے، سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔
قبل ازیں دورانِ سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق فریقین سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین اور مشینری کا استعمال کرتےہیں۔ احتجاج میں استعمال ہونے والی صوبائی حکومت کی مشینری اب بھی وفاق کے قبضے میں ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری میں سرکاری وسائل کا استعمال سیاسی سرگرمیوں کے مطابق
پڑھیں:
پشاور، خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، قصاب گرفتار، مقدمہ درج
خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائیاں کرتے ہوئے قصاب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق پشاور باچا خان چوک میں قصائی کی دکان سے کم عمر جانوروں کا گوشت برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق قصاب کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
دوسری طرف پشاور میں مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹری سے 255 کلو ملاوٹ شدہ مصالحے برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مصالحہ جات میں مضر صحت بھوسہ، چوکر اور رنگ سمیت دیگر ملاوٹی اشیاء شامل تھیں، جنہیں موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔