وزرا کی فوج ظفر موج خزانے پر بوجھ بن چکی ہے،جاوید قصوری
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے آڈیٹرجنرل کی تازہ رپورٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں کرپشن کی انتہا ہو چکی ہے، سرکاری وسائل کا بے دریخ استعمال مال مفت دل بے رحم کے مترادف ہے۔وزرا کی فوج ظفر موج خزانے پر بوجھ بن چکی ہے جبکہ ان کی کارکردگی کہیں نظرنہیں آتی، یوں محسوس ہوتا ہے کہ ساری حکومت ہی ٹک ٹاک بنانے میں مصروف ہے۔ پنجاب حکومت کی 10کھرب کی بے ضابطگیوں،لوٹ مار،مالی بد عنوانی اور سرکاری فنڈز کا غلط استعمال نے مریم نواز شریف کی گڈ گورننس کا پول کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ تشہیری مہم اور ڈنگ ٹپاؤ اسکیموں کے پس پردہ کرپشن ہو رہی ہے۔ نا اہل حکمرانوں کے عوام دشمن فیصلوں نے صوبے کے عوام کو مایوس کر دیا ہے۔پہلے چینی برآمد کر دی گئی اور اب 7لاکھ50ہزار میڑک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔درآمد برآمد کرنے کے اس دھندے میں شوگر مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام اور حکومت دونوں کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ پنجاب حکومت کا کوئی ایک اقدام بھی ایسا نہیں نے میں شفافیت ہو، اگر حکومت کے اقدامات کو تھرڈ پارٹی آڈیٹ کروایا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنا آجائے گا۔ محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مہنگائی، بیروزگاری، گیس کی لوڈشیڈنگ، تعلیم، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور صاف پانی کی فراہمی اہم مسائل ہیں۔ صوبے میں لاقانونیت انتہا درجے کو پہنچ چکی ہے۔ کرپشن کی وجہ سے صورتحال تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے۔ قومی وسائل کو جس بے دردی سے ضیاع کیا ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی،بحیثیت قوم بے یقینی کا شکار ہیں،بے شمار وسائل کے باوجود غربت، جہالت، بے روزگاری، ناانصافی اور لاقانونیت کی دلدل میں دھنس چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چکی ہے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ و وزرا کو چھٹیوں پر بھی تنخواہ ملے گی
علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزرا کو چھٹیوں پر بھی مکمل تنخواہ اور الاؤنس دینے کی تجویز سامنے آ گئی, پارلیمانی مشیروں کی طرز پر وزرا کو بھی چھٹی کے دوران الاؤنس دینے کے لیے قانون میں ترمیم کی سمری تیار کر لی گئی۔
محکمہ قانون نے ترمیمی بل کا ڈرافٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے بعد چھٹی کی مراعات بھی یکساں کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت وزرا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو چھٹی کے دوران تنخواہ کے برابر مراعات کا قانونی حق مل سکے گا۔
لاہور:مناواں کے علاقے میں ڈرون گر گیا
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی سفارش پر اہم ترمیمی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی گئی ہے، اور قانون میں تبدیلی کے ذریعے چھٹیوں کی تنخواہ اور الاؤنس کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ بل منظوری کا منتظر ہے، جس کے بعد سرکاری چھٹیوں پر بھی مکمل تنخواہ اور الاؤنس کی ادائیگی یقینی ہو جائے گی۔