پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا سربراہ تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا سربراہ تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت نے اپنی خفیہ ایجنسی ‘‘را‘‘ میں تبدیلی کرتے ہوئے راوی سنہا کی مدت ختم ہونے پر نیا سربراہ منتخب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق راوی سنہا کو ’’را‘‘ کے سربراہ کے طور پر توسیع نہیں دی گئی جبکہ پراگ جین کو بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا۔
’’را‘‘ کی قیادت میں تبدیلی کو حکومت کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے اور مودی حکومت ’’را‘‘ کی تبدیلی کے ذریعے اپنی سیاسی پوزیشن محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔
پراگ جین کا ماضی پاکستان پر مرکوز آپریشنز سے جڑا رہا ہے اور بھارت کی اسٹریٹجک سمت عالمی سطح سے ہٹ کر علاقائی سطح پر مرکوز ہوتی جا رہی ہے۔
پاکستان کے ساتھ حالیہ تنازع میں بھارتی خفیہ ایجنسی مؤثر کارکردگی نہیں دکھا سکی اور حکومت پر ’’را‘‘ کی ناکامی کا دباؤ بڑھنے کے بعد نئی قیادت لائی گئی۔
پراگ جین کی تقرری کو خطے پر بڑھتی توجہ کی علامت سمجھا جا رہا ہے اور بھارتی حکومت اب علاقائی سلامتی کو عالمی حکمت عملی پر ترجیح دے رہی ہے۔
بعض تجزیہ کار راوی سنہا کی تبدیلی کو حکومتی چہرہ بچاؤ کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ را میں نئی تقرری بھارت کی بدلتی ہوئی خفیہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا حکومت کا بجلی بلوں میں شفافیت کے لیے بڑا اقدام، ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ اسمارٹ ایپ متعارف امریکا نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ شرائط مزید سخت کر دیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سی ایم ایچ بنوں آمد، زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 5.5شدت کا زلزلہ، 100 مکانات کو نقصان، 5 افراد زخمی خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کے ساتھ حالیہ خفیہ ایجنسی کے بعد
پڑھیں:
بھارتی گجرات پر ہوا کا کم دباو ڈپریشن میں تبدیل، ماہی گیر 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جائیں، محکمہ موسمیات
فائل فوٹو۔بھارتی گجرات پر موجود ہوا کا واضح کم دباو ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔
کراچی سے محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کا مرکز شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہوچکا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے سمندر میں انتہائی طغیانی رہ سکتی ہے، ماہی گیر 3 اکتوبر تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے یہ سسٹم 340 کلومیٹر جنوب مشرق کی طرف ہے۔ سسٹم جنوب مغرب میں عمان کی جانب رہے گا جو چند روز میں گہرے سمندر میں اختتام کو پہنچے گا۔