پاک فضائیہ جھڑپ میں بھارتی طیارے تباہ ہوئے ،بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جکار تہ(مانیٹر نگ ڈ یسک)انڈونیشیا میں بھارتی دفاعی اتاشی نے 7 مئی کو پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔انڈونیشیا میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے کیپٹن شیو کمار نے تباہ ہونے والے بھارتی جنگی جہازوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ بھارتی جنگی جہاز گرے تو تھے لیکن اتنے نہیں جتنے بتائے جارہے ہیں، انہوں نے ساتھ عذر بھی تراشا کہ بھارتی جنگی طیارے اس لیے مارے گئے کیوں کہ سیاسی قیادت نے بھارتی فضائیہ کو پاکستان کے فوجی اہداف کو
نشانہ نہ بنانے کی ہدایت کی تھی۔بھارتی دفاعی اتاشی کا بیان سامنے آنے پر کانگریس نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار نے قوم کو گمراہ کیا اور یہ بتانے میں ناکام رہی کہ آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے جنگی جہاز تباہ ہوئے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مودی سرکار نے ویمنز ورلڈ کپ کو بھی نشانے پر رکھ لیا ،بھارت کا کرکٹ سے کھلواڑ جاری
میچ میں تمام پروٹوکولز پر عمل ہوگا، مگر مصافحے یا گلے ملنے کی ضمانت نہیں، بی سی سی آئی کا جواب
بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، سیکریٹری دیوجیت سائیکیاکی گفتگو
مودی سرکار نے ایشیا کپ کے بعد اب ویمنز ورلڈ کپ کو بھی نشانے پر رکھ لیا۔ بھارت کا جنٹلمین کھیل کرکٹ سے کھلواڑ جاری ہے۔کولمبو، بھارت اورپاکستان کی ویمن ٹیموں کے درمیان اتوار کوشیڈول میچ سے قبل مصافحے کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اس لیے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے پہلے یا بعد میں مصافحے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا اوراس دوران تمام کرکٹ پروٹوکولز پرعمل کیا جائے گا تاہم قوانین کے مطابق کھیل کے دیگرتمام امورطے شدہ طریقے سے انجام دیے جائیں گے لیکن کھلاڑیوں کے مصافحے یا گلے ملنے کی یقین دہانی نہیں کرائی جا سکتی۔بھارتی میڈیا نے بھی دعوی کیا ہے کہ بی سی سی آئی نے بھارتی ویمن ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں مصافحہ نہ کیا جائے، ٹاس کے وقت یا میچ کے بعد ہاتھ نہیں ملائے جائیں گے۔یاد رہے کہ حالیہ ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کی مینز ٹیمیں تین مرتبہ آمنے سامنے آئیں، جن میں فائنل بھی شامل تھا اس دوران بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر شدید تنقید کی گئی تھی، جب بھارتی کپتان نے میچ کے بعد نہ صرف ٹرافی لینے سے انکارکیا بلکہ ہاتھ ملانے سے بھی گریزکیا تھا۔کرکٹ شائقین کی نظریں اب اتوارکے ویمنزمیچ پرلگی ہیں کہ آیا دونوں ٹیمیں کھیل کے میدان میں اس بار بہتر رویہ اپناتی ہیں یا نہیں۔