مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی کامیابی کے دعوے بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی کامیابی کے دعوے بے نقاب ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا۔
سشانت سنگھ نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن جواب طلب سوالات باقی ہیں، پہلگام حملہ اگر انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی تھی تو کسی اعلیٰ سیکورٹی اہلکار یا سیاسی رہنما کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟ پہلگام کے حملہ آوروں کو پاکستان سے جوڑنے کا ثبوت کہاں ہے۔
سشانت سنگھ پہلگام حملے کے جواب میں شروع کیے گئے آپریشن سندور کو فتح کے سرکاری بیانیہ میں تبدیل کیا گیا، مودی حکومت نے 2019 کے بالاکوٹ فضائی حملوں کے نتائج کو ایک عظیم فتح کے طور پر دکھایا، اب آپریشن سندور کو بھی ایک کامیابی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بھارتی فضائیہ نے اپنے پانچ لڑاکا طیارے گنوائے۔
سشانت سنگھ نے کہا کہ حکومت نے سٹرائیک کی کوئی سیٹلائٹ تصویر یا ویڈیو شواہد منظر عام پر نہیں لائے، آپریشن سندور کی کہانی بدستور مدھم ہے اور سوالات کے جوابات کا انتظار ہے۔
سشانت سنگھ نے کہا کہ جدید رافیل طیارے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے، جب تک بھارت پہلگام اور اس پر فوجی ردعمل سے سبق نہیں سیکھتا، بھارت کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سشانت سنگھ
پڑھیں:
خالصتان ریفرنڈم کے لیے کینیڈا کی باضابطہ اجازت
سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے خالصتان ریفرنڈم کے لیے کینیڈا کی باضابطہ اجازت کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے 23 نومبر کو خالصتان ریفرنڈم ہوگا۔ کینیڈین حکومت کی اجازت سے بلنگز اسٹیٹ اور اوٹاوا میں ریفرنڈم ہوگا۔
گُرپتونت سنگھ کا کہنا ہے کہ حکومتی اجازت کینیڈا کی آزادی اظہار اور جمہوری عمل کے عزم کی تصدیق ہے۔
سکھ فار جسٹس کے رہنما نے کہا کہ ریفرنڈم گولی کے مقابلے میں ووٹ کے ذریعے پرامن جدوجہد ہے، تمام سکھ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے حق رائے دہی استعمال کریں۔