این آئی اے عدالت نے پہلگام سے گرفتار2کشمیری نوجوانوں کا مزید 10روز ریمانڈ منظور کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جموں (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے)کی ایک عدالت نے پہلگام میں گرفتار کیے گئے دو کشمیری نوجوانوں کا مزید 10روز ہ ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بدنام زمانہ تحقیقاتی دارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پرویز احمد ، بشیر احمد نامی نوجوانوں کو ضلع گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے علاقے پہلگام بٹکوٹ سے گرفتار کیا تھا ۔تحقیقاتی ادارے نے ان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے انہیں22اپریل کو ہونے والے پہلگام حملے سے منسلک کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں نے حملہ آوروں کو رہائش اور کھانے پینے کا سامان فراہم کیا تھا۔این آئی اے عدالت نے گزشتہ روز ( جمعہ ) انہیں مزید 10 دن کے ریمانڈ پر تحقیقاتی ادارے کی تحویل میں دیا۔ اس سے قبل ایک مقامی عدالت نے پیر کے روز گرفتار نوجوانوں کا پانچ روزہ ریمانڈ منظور کیا تھاجس کی معیاد گزشتہ دن ختم ہوگئی تھی۔یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد نہتے کشمیریوں پر اپنے مظالم میں تیزی لائی ہے ۔ بھارتی فورسز نے واقعے کے بعد سے اب تک چار ہزار کے لگ بھگ نوجوان جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر لیے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس کی کوئٹہ سے روانگی منسوخ کردی گئی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) بلوچستان میں گزشتہ روز دھماکے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی پیر کو کوئٹہ سے روانگی منسوخ کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوئی، جعفر ایکسپریس 13 اگست کو پشاور اور 14 اگست کو کوئٹہ سے نہیں چلے گی۔(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل 16 اگست کو کراچی سے کوئٹہ کے لیے چلے گی، گزشتہ روز سپیزینڈ کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر بم حملے کے بعد ٹرینیں منسوخ کی گئیں۔
واضح رہے کہ متاثرہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ٹکٹ ریفنڈ کر دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ مستونگ کے قصبے میں ریلوے ٹریک پر دھماکا کیا گیا تھا جس سے جعفر ایکسپریس کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، چار مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔