پاک بھارت کشیدگی کے بعد سیزفائر کی درخواست کس نے کی؟ وزرات خارجہ بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم بھارتی میڈیا کے اس دعویٰ کو یکسر مسترد کرتے ہیں کہ ’ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے بعد جنگ بندی (سیزفائر) کی درخواست کی تھی‘۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی
ترجمان کے مطابق ڈپٹی پرائم منسٹر/وزیر خارجہ نے اپنے انٹرویوز اور بیانات میں واضح کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی حملے کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا، جو کہ اپنے دفاع کا قانونی حق تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس جنگ بندی میں دوست ممالک، خاص طور پر سعودی عرب اور امریکا نے اہم کردار ادا کیا۔
ترجمان کے مطابق واقعات کی ترتیب سے واضح ہوتا ہے کہ نہ تو پاکستان نے سیزفائر کی پیشکش کی، اور نہ ہی کسی سے اس کی درخواست کی، بلکہ پاکستان نے اس وقت سیزفائر پر آمادگی ظاہر کی جب 10 مئی 2025 کو صبح 8 بج کر 15 منٹ پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ڈپٹی پرائم منسٹر و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو فون کر کے اطلاع دی کہ بھارت سیزفائر کے لیے تیار ہے بشرطیکہ پاکستان بھی اس پر آمادہ ہو۔
ترجمان کے مطابق مارکو روبیو کے اس پیغام کے بعد وزیر خارجہ نے پاکستان کی رضامندی کی تصدیق کی۔ بعد ازاں صبح 9 بجے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے بھی فون کر کے یہی پیغام دیا اور وہی تصدیق مانگی جو اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ نے کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بھارت کشیدگی ترجمان دفتر خارجہ دفتر خارجہ سیز فائر مارکو روبیو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی ترجمان دفتر خارجہ دفتر خارجہ سیز فائر مارکو روبیو پاکستان نے
پڑھیں:
سعودی وزیر خارجہ اور ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، پاکستان کیساتھ معاہدے سے آگاہ کیا
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام مسلسل رابطوں میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب اسلامی ملک سعودی عرب کے وزیر خارجہ امیر فیصل بن فرحان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بات چیت ہوئی اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی وزیر خارجہ کو پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام مسلسل رابطوں میں ہیں۔