پاکستان نے جنگی و سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دی، بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سابق وزیر خارجہ اور پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنگی اور سفارتی محاذ پر 7 گنا بڑے ملک بھارت کو شکست دی ہے۔
امریکا، برطانیہ اور یورپ کے دورے میں پارلیمانی سفارتی وفد کی قیادت کے بعد وطن واپس پہنچنے پر پی پی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے بلاول بھٹو زرداری کا ایئرپورٹ اولڈ ٹرمینل پر شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، شیری رحمان، سعید غنی سمیت پیپلز پارٹی کے کئی رہنما بھی موجود تھے۔
کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت ہم سے 7 گنا بڑا ملک ہے پاک فوج نے اسے عبرت ناک شکست دی، جنگ ہارنے کے بعد بھارت کی کوشش تھی کہ سفارتی محاذ پر ہمیں ہرائے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سفارتی سطح پر بھی ناکام رہا، ہم نے یہ جنگ بھی جیتی، پاکستان سچ کے ساتھ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ جیت گیا اور بھارت ہار گیا، جب ملک کے صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف ہیں تو بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر دور میں کشمیریوں کی آواز اٹھائی ہے اور اٹھاتے رہیں گے، پی ٹی آئی دور میں بھارت نے کشمیر پر حملہ کیا اس وقت کے وزیراعظم نے کہا میں کیا کروں؟
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ حالیہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، پوری دنیا مان چکی تھی لیکن بھارت جہاز گرنے کا انکار کررہا تھا، اب مان چکا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو لگا کہ ہمارے شہریوں کو مارے گا اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرے گا تو کیا ہم بانی پی ٹی آئی کی طرح خاموش رہیں گے؟
پی پی چیئرمین نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کروں گا اور وہ کرکے آیا ہوں اب امریکا کے صدر بھی کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے بات چیت کروانے پر تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مثبت سیاست کرکے آئینی فورمز استعمال کرکے سندھو کو تحفظ دلایا، پاکستان کا مقدمہ اقوام متحدہ میں لڑا، سندھو کا دفاع کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جب سندھو کی بات آتی ہے تو ہر سطح پر پیپلز پارٹی صف اول کا کردار ادا کرتی ہے، کشمیر سے کراچی تک پاکستان کا پانی سندھو سے آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا، بھارت عالمی قانون اور سندھ طاس معاہدہ مانے یا پاکستان ایک اور جنگ لڑے گا۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھو پاکستان بننے سے پہلے چلتا آرہا ہے، اپنے دریا کا دفاع کرنا جانتے ہیں، سیاسی یتیم صوبوں کے درمیان نفرتیں پھیلانے کے عادی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب نریندر مودی نے ہمارے سندھو پر حملہ کیا تو یہ سیاسی یتیم کہاں غائب ہیں؟ ان کے دھرنے اور شور کا کیا ہوا؟ سندھو تو صرف بہانہ تھا نشانہ پیپلز پارٹی تھی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کے پیچھے ہمیشہ بھارت کا پیسا رہا ہے، چار سال بعد الیکشن میں ان سیاسی یتیموں کو پھر عبرتناک شکست دیں گے، سندھو پر بھارت کا حملہ ہوا یہ سیاسی یتیم خاموش رہے عوام ان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں رہا، ہر دور میں پیپلز پارٹی نے مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی ہے اور ہمیشہ آواز اٹھاتے رہیں گے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ اگر بھارت دریائے سندھ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ہم اس سے ایک جنگ اور لڑیں گے اور جیتیں گے اور 6 کے 6 دریا چھین لیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ قوم پرست دریائے سندھ پر ہونے والے حملے پر کیوں خاموش ہیں؟ دو تین ہفتوں میں ہم نے 70 سے زائد ملاقاتیں کی ہیں، ان ملاقاتوں کے نتیجے میں ہمیں بہت کامیابی ملی ہے۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے پی پی چیئرمین نے نے کہا کہ بھارت انہوں نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بھارت کو
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :