اسلام آباد (رضوان عباسی سے) پاکستان نے حالیہ جنگ میں بھارت پر فتح کے بعد دفاعی شعبے میں اپنی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

وفاقی حکومت نے دفاعی نوعیت کی استعمال شدہ گاڑیوں کی عارضی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے، اور اس سلسلے میں امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں باقاعدہ ترمیم بھی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت صرف ری-ایکسپورٹ (دوبارہ برآمد) کے مقاصد کے لیے ہوگی، اور یہ اجازت صرف مخصوص اداروں کو دی جائے گی۔

یہ سہولت صرف دفاعی پیداوار سے وابستہ ریاستی ملکیتی اداروں اور ان کے مکمل کمرشل ذیلی اداروں کو حاصل ہوگی۔علاوہ ازیں، ایف بی آر کی ایکسپورٹ فیسلیٹیشن سپورٹ اسکیم میں رجسٹرڈ اداروں کو بھی استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی درآمد وزارتِ دفاعی پیداوار اور وزارتِ داخلہ کی این او سی (NOC) سے مشروط ہوگی۔

حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ اجازت استعمال شدہ گاڑیوں یا ان کے چیسز (Chassis) کی درآمد تک محدود ہوگی۔یہ اقدام پاکستان کی دفاعی تیاری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، تاکہ علاقائی سلامتی کو مضبوط بنایا جا سکے۔

اسرائیل کیخلاف جنگ میں تاریخی فتح؛ ایرانی سفیر کا بھرپور حمایت پر پاکستان کو خراجِ تحسین

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: استعمال شدہ

پڑھیں:

امن کیلئے حکومت کیساتھ ہیں: علی امین گنڈاپور کی زیرِسربراہی قبائلی عمائدین کے جرگے کا فیصلہ

پشاور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگے نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امن کے لیے حکومت کے ساتھ ہیں۔

افغانستان سے مذاکرات کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں، سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں اور علاقہ مشران پر مشتمل با اختیار جرگہ تشکیل دیا جائے۔

جرگے نے قبائلی علاقے کے لوگوں کو روزگار دینے کے لیے افغانستان کے ساتھ تجارتی راستے کھولنے کی سفارش کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مری میں 3دن کیلئے دفعہ 144نافذ، صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی
  • ملک دشمن عناصر ساختہ افراتفری پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں، آرمی چیف
  • پاک بھارت کشیدگی: سرحدی فضائی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ
  • امن کیلئے حکومت کیساتھ ہیں: علی امین گنڈاپور کی زیرِسربراہی قبائلی عمائدین کے جرگے کا فیصلہ
  • تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے حکومت لاعلم نکلی
  • پاکستان نے ٹرمپ کے سامنے اپنے پتے بہترین طریقے سے استعمال کیے، بلوم برگ
  • بھارت کیساتھ ٹریڈ ڈیل نہیں ہوگی، ٹرمپ نے صاف انکار کردیا
  • بھارت کا امریکی اسلحہ خریداری مؤخر کرنے کی خبر کی تردید
  • ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خبر
  • روس کیساتھ جنگ میں پاکستانی جنگجوئوں کی مدد کا الزام، پاکستان کا معاملہ یوکرین کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ