پاکستان اور ایران نے اپنی طاقت منوائی، خطے میں نیا دفاعی بلاک بنانا چاہیے، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
لاہور:
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران نے اپنی طاقت منوائی ہے، خطے میں نیا دفاعی بلاک بنانے کی ضرورت ہے۔
منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران کی اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو جراتمندانہ قرار دیا اور کہا کہ ایرانی حکومت و عوام نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ اسرائیل و امریکا ایران میں رجیم چینج اور ایٹمی اثاثوں کو تباہ کرنا چاہتے تھے، تاہم ایرانی ردعمل کے بعد امریکا کا رویہ بدل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے پاکستان نے بھارت کو شکست دی، ویسے ہی ایران نے اسرائیل کو پسپا کیا ہے۔ اب تاخیر کے بغیر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے۔
امیر جماعت نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں اپنی طاقت منوا چکے ہیں، اب کسی ملک کو ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ امریکا کی ناراضی کے ڈر سے پاکستان کو گیس منصوبہ متاثر نہیں ہونے دینا چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے پاکستان، ایران، ترکیہ، افغانستان، بنگلا دیش اور وسطی ایشیائی ریاستوں پر مشتمل ایک نئے دفاعی بلاک کے قیام کی تجویز بھی دی اور کہا کہ موجودہ عالمی حالات اس کا تقاضا کر رہے ہیں۔
انہوں نے غزہ کے عوام کی جرأت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت ہے کہ جنگ بندی کے لیے عالمی طاقتیں اپنا عملی کردار ادا کریں کیونکہ غزہ کے عوام نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
ملک کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ پر بحث جاری ہے لیکن اس کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سولر پر عائد تمام ڈیوٹیز مکمل ختم کی جائیں اور بجلی کے ٹیرف میں بھی نمایاں کمی کی جائے۔ حافظ نعیم الرحمن نے ایف بی آر کو کرپشن کا گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے اپنے غیر ضروری اخراجات میں کمی اور کرپشن کا خاتمہ نہ کیا تو معیشت کبھی نہیں سنبھلے گی۔
انہوں نے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ زراعت کو جتنا نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے، اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اور عملی طور پر پاکستان کی زراعت ختم ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چچا اور بھتیجی کی باتیں سنیں تو یوں لگتا ہے جیسے ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہ رہی ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شرح سود فوری کم کی جائے اور سود کو رواں سال 5 فیصد تک جب کہ آئندہ سال مکمل ختم کیا جائے۔ اسی طرح آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والی حکومتی بات چیت کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں اور یہ بھی واضح کیا جائے کہ چینی کس ریٹ پر ایکسپورٹ کی گئی اور اب کس ریٹ پر امپورٹ ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحم ن نے نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم کی سامنے آنے والی تفصیلات ہولناک ہیں، حافظ نعیم الرحمان
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صدر پاکستان کیلئے تاحیات استثنا دینی، آئینی، جمہوری، سماجی و سیاسی ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم کی جو تفصیلات سامنے آ رہی ہیں وہ ہولناک ہیں، اپوزیشن کو اسے کلیتاً مسترد کرنا چاہئے۔ حافظ نعیم الرحمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان کیلئے تاحیات استثنا دینی، آئینی، جمہوری، سماجی و سیاسی ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی؟۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ وصیت، وراثت اور وڈیرہ شاہی پر پارٹی چلانے سے لیکر ممبران پارلیمنٹ کی خرید و فروخت، میئر شپ پر قبضے اور فارم 47 کے ذریعے سیاست کو آگے بڑھانے والے عوام کے بعد اب عدالتوں کو بھی جوابدہ نہیں رہنا چاہتے۔