قذافی اسٹیڈیم کے میچ پر آن لائن جوئے کا نیٹ ورک بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
گلبرگ پولیس نے آن لائن کرکٹ میچز پر جوا کروانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جوئے کی رقم اور موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر گلبرگ کے علاقے باری گراؤنڈ میں کی گئی، جہاں ملزمان قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران آن لائن جوا کروا رہے تھے۔گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت اظہر اور نفیس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری کرکٹ میچز پر جوا کروانے کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جوئے میں استعمال ہونے والی رقم اور 2موبائل فون برآمد کر لیے ہیں، جنہیں تکنیکی شواہد کے طور پر قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، 2 انتقال کرگئے
فائل فوٹوکراچی میں گزشتہ روز نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 بچے انتقال کرگئے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک وقت میں پیدا ہونے والے پانچ میں سے دو بچے دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے ہیں اور تمام بچوں کا وزن انتہائی کم ہے۔ زندہ رہنے والے تینوں بچوں کو بھی سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
خاتون نے آپریشن کے ذریعے 3 لڑکوں اور 2 لڑکیوں کو جنم دیا تھا۔