قومی ٹیم کے سابق کپتان و فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں دنیا کے خطرناک ترین بالر بن گئے۔

سال 2024 سے ابتک مختصر ترین فارمیٹ میں شاہین شاہ آفریدی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں میں 4 نمبر پر ہیں جبکہ حارث رؤف کا 5واں نمبر ہے۔

ٹاپ 5 ٹی20 بالرز میں بنگلادیش کے رشاد حسین 27 میچز میں 39 شکار کیساتھ پہلے، بھارت کے ارشدیپ سنگھ اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا 21، 21 میچز میں 40 وکٹوں کیساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں: 33 میچز 38 ڈیبیو! پاکستان سب سے آگے

شاہی شاہ آفریدی نے 27 میچز میں 38 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ انکے ہم وطن حارث رؤف بھی 22 میچز میں 35 وکٹیں لے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم نے 2024 سے ابتک 33 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا، جس میں گرین شرٹس نے مختصر فارمیٹ کے 33 ٹی20 میچز کھیلے جس میں 38 کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میچز میں

پڑھیں:

پنجاب کے رمضان نگہبان پیکج 2024 میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

رمضان نگہبان پیکج 2024 میں مالی بے ضابطگیوں، نااہل وصول کنندگان اور ڈیٹا کی ناکامی کے سنگین انکشافات سامنے آگئے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی حالیہ رپورٹ نے سرکاری افسران کی جانب سے کی گئی اربوں روپے کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف کردیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایک ارب 63 کروڑ کے پیکٹ لاہور ، رحیم یار خان ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں 4 لاکھ 41 ہزار وصول کنند گان کو نہیں ملے، غیر اہل 9300 سرکاری ملازمین نے 3 کروڑ 46 لاکھ کا راشن ہڑپ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے،گھروں میں ان کا حق پہنچائیں گے: مریم نواز شریف

لاہور سے غیر اہل سرکاری ملازمین کی تعداد 4,305، رحیم یار خان سے 961، فیصل آباد سے 2,211 اور راولپنڈی سے ملازمین کی تعداد 1,823 ہے، آڈٹ رپورٹ کے مطابق غلط ڈیٹا کی وجہ سے 1 ارب 81 کروڑ روپے ضائع ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 5 لاکھ کے قریب پیکٹ ایسے وصول کنندگان کو دیے گئے جن کے ایڈریس غلط تھے، جیسے صرف لاہور یا پی کے لکھا ہوا، نامکمل ڈیٹا کی وجہ سے 16,597 کیسز میں نام اور فون نمبر غائب تھے۔

مزید پڑھیں:’عوام کے ٹیکس کے پیسے سے اشتہار دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے‘: مریم نواز تنقید کی زد میں

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایڈریسز غلط تھے تو 5 لاکھ راشن کے پیکٹس کہاں تقسیم ہوئے، ٹرانسپورٹ کی مد میں 13  کروڑ سے زائد کا نقصان ریکارڈ ہوا، لاہور میں ہر پیکٹ کی ترسیل پر 597 روپے خرچ ہوئے جبکہ دیگر اضلاع میں اوسطاً خرچہ 138 روپے رہا۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے پیکٹس 55,927 نا اہل افراد کو ملے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معیار چیک کرنے میں غفلت کی، اسی طرح ناقص ڈیٹا فراہم کرنے میں پی آئی ٹی بی، ڈپٹی کمشنرز کا ایڈریس چیک نہ کرنا، ٹرانسپورٹ میں بدانتظامی اور بی آئی ایس پی نے اہل وصول کنندگان کی فہرست اپ ڈیٹ کرنے میں غفلت برتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بی آئی ایس پی پنجاب پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹرانسپورٹ رمضان نگہبان پیکج مالی بے ضابطگیوں ناقص ڈیٹا

متعلقہ مضامین

  • میری سکھائی ٹریننگ کام کرگئی سرفراز کی پوسٹ وائرل
  • لیویز بلوچستان کے 62 اہلکار رشوت لینے کے الزام میں معطل
  • پنجاب کے رمضان نگہبان پیکج 2024 میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • 33 میچز 38 ڈیبیو! پاکستان سب سے آگے
  • سعدیہ اقبال ٹی20 کی نمبر ون بولر، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے پذیرائی
  • پاکستان نے 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں 10 اوپننگ پیئرز بدل ڈالے
  • شاہین، بابر اور رضوان کے نہ ہونے کا کوئی دباؤ نہیں، ٹی20 کپتان سلمان علی آغا
  • حسن علی نے 5 وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی بولر بن گئے
  • کرکٹر کی والدہ کو ڈاکو لوٹ کر فرار، لاکھوں کی مالیت کا پرس چھین لیا گیا