ویب ڈیسک :  وزارت پٹرولیم حکام کا کہنا ہے کہ پٹرول  سمگلنگ کی روک تھام کیلیے نئے ترمیمی بل میں 6 نئی شقیں شامل کی جا رہی ہیں۔

   سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں پٹرولیم ترمیمی بل 2025 پر غور کیا گیا۔ عمر فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت پٹرولیم حکام نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے پٹرولیم ترمیمی بل میں 6 نئی شقیں شامل کی جا رہی ہیں۔

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار

 سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے پمپس کو سیل کرنے کی تجویز ہے جب کہ ایسے پٹرول پمپس کا سامان ضبط کرنے کی تجویز شامل کی جا رہی ہے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت پٹرولیم حکام نے بتایا کہ جو گاڑی سمگل شدہ مصنوعات میں ملوث ہوگی، اس کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ اس سلسلے میں کسٹم حکام کو اسمگل شدہ آئٹم لے جانے والی گاڑی ضبط کرنے کے اختیارات دیے جا رہے ہیں۔

 اس موقع پر قائمہ کمیٹی کی رکن سینیٹر سعدیہ عباسی نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ بل کو عجلت میں پاس نہیں کرنا چاہیے بلکہ انڈسٹری سے بھی بات کرنی چاہیے۔

چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس، مقدمات کے فیصلوں کیلئے سخت، تیز رفتار ٹائم لائنز مقرر

 سینیٹر مولانا عبدالواسع نے اس بل کو بلوچستان کیلیے تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بل آگیا اور گاڑیاں ضبط ہوں گی تو صوبے کے لوگوں کے لیے یہ بھی دروازہ بند ہو گیا تو وہ کیا کریں گے۔ ہمیں بلوچستان کے لوگوں کے لیے سخت قوانین میں نرمی کرنی چاہیے۔

 عبدالواسع نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ  سمگلنگ کرنے والے بڑے لوگوں کے ٹرکوں کو ضبط کیوں نہیں کیا جاتا؟ جس پر سیکریٹری پٹرولیم نے بتایا کہ بلوچستان میں 5 سے 6 ہزار لوگوں کی پٹرول والی گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔ سینیٹر نے کہا کہ خدا کو مانیں، 5 سے 6 ہزار گاڑیوں چھوٹے لوگوں کا روزگار ہیں۔

دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، آئندہ 24 گھنٹے اہم قرار

سیکریٹری پٹرولیم نے بتایا کہ بارڈر سے باقاعدہ سسٹم کے تحت پٹرولیم لانے والوں پر پابندی نہیں۔ لائسنس رکھنے والی پٹرول گاڑیوں کو نہیں پکڑا جا رہا۔

 وزارت پٹرولیم حکام نے واضح کیا کہ یہ پابندی یہ پابندی چھوٹی گاڑیوں پر نہیں بلکہ بڑے ٹینکرز پر ہوگی۔ ایسے ٹینکرز کو ضبط کیا جائےگا جو 40 ہزار لیٹر سے زیادہ پٹرول لائیں گے۔ تاہم بارڈر سے پٹرول لانے والی چھوٹی گاڑیاں اور موٹرسائیکل ضبط نہیں ہونگی۔
 
 

آریان خان کی ہدایتکاری کا پہلا پروجیکٹ دی بیڈز آف بالی وڈ ریلیز

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزارت پٹرولیم حکام نے بتایا کہ

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا