2025-08-19@09:58:05 GMT
تلاش کی گنتی: 69
«وزارت پٹرولیم حکام»:
ویب ڈیسک : وزارت پٹرولیم حکام کا کہنا ہے کہ پٹرول سمگلنگ کی روک تھام کیلیے نئے ترمیمی بل میں 6 نئی شقیں شامل کی جا رہی ہیں۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں پٹرولیم ترمیمی بل 2025 پر غور کیا گیا۔ عمر فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت پٹرولیم حکام نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے پٹرولیم ترمیمی بل میں 6 نئی شقیں شامل کی جا رہی ہیں۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے پمپس کو سیل کرنے کی تجویز ہے جب کہ ایسے پٹرول پمپس کا سامان ضبط کرنے کی تجویز شامل کی جا رہی ہے۔ اجلاس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2025ء) حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان، حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی گئی، پٹرول کی قیمت 264 روپے پر برقرار رہے گی، ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کر دی گئی، ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 272 روپے 99 پیسے ہو گی۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے آج ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ میڈیا کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری حکومت کو بھجوائی گئی۔ پیٹرول کی قیمت...
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر 16 اگست سے اگلے 15 دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے۔متعلقہ حکام نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.75 روپے فی لٹر کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔دوسری جانب پٹرول کی قیمت میں 1.32 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6.25 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7.11 روپے فی لٹر کی کمی متوقع ہے۔عالمی توانائی ایجنسی کی جانب سے اس سال اور اگلے سال تیل کی بڑھتی ہوئی اضافی مقدار کی پیشگوئی کے بعد خام تیل کے فیوچرز 2 ماہ کی کم ترین سطح 62.7 ڈالر فی بیرل تک...
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل 11 روزہ کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق گزشتہ 11 دنوں کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 5.71 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔ پہلے یہ 69.26 ڈالر میں فروخت ہو رہا تھا، جو اب کم ہو کر 63.48 ڈالر فی بیرل پر آ چکا ہے۔ اسی طرح برطانوی برینٹ آئل کی قیمت میں بھی 5.72 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے اور اب یہ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر65.98 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کب ہوگا؟ پاکستان میں پٹرولیم...
سٹی 42 : پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے آئی ٹی سسٹم پر خوفناک سائبر حملے کی خبر سامنے آئی ہے، کمپنی کا دو دن سے تیل و گیس کی فروخت سے متعلق سسٹم غیر فعال ہوچکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے سسٹم فعال کرنے کے لئے ئے تاوان کامطالبہ کر دیا۔ کمپنی کے آئی ٹی ایکسپرٹ اور انتظامیہ کے ہیکرز کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہیکرز نے دو دن سے کمپنی کا آئی ٹی سسٹم کو کنٹرول میں لے رکھا ہے ، جس کی وجہ سے انتظامیہ کا پی پی ایل فنانشل امور پر کنٹرول نہیں رہا۔ دوسری جانب حکومت اور متعلقہ اداروں کو تمام صورت حال سے آگاہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2025ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 9 روپے کمی کا امکان، حتمی اعلان 31 جولائی کو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے یکم اگست سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے7 پیسے تک کمی کا امکان ہے کیونکہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 9 روپے7 پیسے اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں3 روپے73پیسے کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ اسی طرح پیٹرول کی فی بیرل قیمت75.27ڈالر سے کم ہو کر73.19 ڈالر پر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )ملک میں یکم جولائی سے نئے مالی سال2025-26کے بجٹ پر عملدر آمد شروع ہو گیا ، آئی ایم ایف کی شرط پر وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی عوام پر نئے ٹیکس کا نفاذ کر دیا ہے نئے بجٹ کے مطابق 389 ارب کے انفورسمنٹ اقدامات اور 312 ارب کے نئے ٹیکس لگ گئے ہیں، میوچل فنڈ کے ذریعے سرمایہ کاری پر عائد 25 فیصد ٹیکس بڑھ کر 29 فیصد ہو گیا ہے جبکہ سولر پینلز کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے.(جاری ہے) بجٹ 26-2025 کے بعد ایف بی آر کو کاروبار کیلئے رجسٹرڈ شناختی کارڈ نمبر کی ٹرانزیکشنز چیک...
غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کی ماری عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا، اس حوالے سے اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گی جس کے بعد وزیر خزانہ وزیراعظم...
وفاقی کابینہ نے پٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔وزیر خزانہ نے فنانس بل میں مجوزہ ترامیم اور تجاویز پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت توانائی کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈا بھی منظور کر لیا، اجلاس میں پٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے، ریکو ڈک منصوبہ عالمی سطح پر توانائی اور معدنیات کی ضروریات پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا ویبینار سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سونا، تانبا، کوئلہ، نایاب زمینی عناصر اور دیگر کریٹیکل منرلز جیسے معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے جو قابل تجدید توانائی کی منتقلی کے لئےناگزیر سمجھے جاتے ہیں، ریکو ڈک منصوبہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کے لئے سنگ میل ہے بلکہ عالمی سطح پر توانائی اور معدنیات کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پاکستان اور امریکا کے سفارت خانے کے تعاون سے منعقدہ ایک ویبینار "پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں مواقع -معدنی وسائل کی دریافت" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ویبینار...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے بیچ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر حملوں کے نتیجے میں عالمی معیشت بھی متاثر رہی ہے، ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث تیل کی قیمت 76.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، تاہم اوگرا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ وافرمقدارمیں موجود ہے۔ ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز 20روزہ لازمی ذخائر برقراررکھیں، او ایم سیز کو لائسنس کی شرائط کے مطابق اسٹاک یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ عالمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل میں کشیدگی طول پکڑتی رہے گی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2025ء) پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں مزید اضافہ کرنے کی تیاریاں، حکومت کو پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح 90 روپے تک بڑھانے کی اجازت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال میں عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرائے جانے کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں حکومت کو رواں مالی سال پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح 90 روپے تک بڑھانے کی اجازت مل گئی۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو آئندہ مالی سال کے دوران حکومت لیوی کی شرح 90 روپے کر سکتی ہے، وزیرمملکت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پٹرولیم لیوی اور کاربن لیوی عائد کرنے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)وفاقی حکومت رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی کے ہدف یعنی 1 ہزار 161 ارب روپے کی وصولی سے محروم رہ سکتی ہے۔ اس کی بڑی وجہ عالمی اور ملکی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد تیزی سے اضافہ ہے۔ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز جب اسرائیل نے ایران پر حملے کا آغاز کیا تو چند ہی گھنٹوں بعد عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 71.81 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 73.79 ڈالر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ اسی ڈی) کی قیمت 76.14 ڈالر سے بڑھ کر 78.68 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔اب ماہرین کے مطابق 16...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے اپنی تنخواہ 6 گنا بڑھا لی، ملازمین کا گلا گھونٹ دیا گیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر کا بجٹ بڑھا دیا گیا۔ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ نے اپنی تنخواہ 6 گنا بڑھا لی۔ خود کیلئے دودھ کی نہریں اور سرکاری ملازمین کا گلا گھونٹ دیا گیا۔ عمرایوب نے کہا کہ پٹرولیم لیوی 100 روپےسےتجاوزکرگئی ہے، ہمارے دور میں پٹرولیم لیوی 20 روپے تھی، آدھےسےزیادہ بجٹ سود کی ادائیگی میں جائے گا۔ بجٹ فیل ہےملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا۔ آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد دفاعی نظام کی خریداری، بھارت...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2025ء) حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ، پٹرول مہنگا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود حکومت کی جانب سے عوام کو معمولی سا بھی ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے پٹرول مزید مہنگا کر دیا۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 1 روپے اضافے سے 253 مقرر کر دی گئی، جو 15 جون تک نافذ العمل رہے گی۔ حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ یکم جون سے حکومت کی جانب...
( ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی وصولیوں کی صورت میں عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگائے جانے کا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا لگنے کا امکان ہے، کیونکہ حکومت نے پٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ اضافی وصولیوں کا منصوبہ آئی ایم ایف کے سامنے رکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پٹرولیم لیوی سے 1 ہزار 311 ارب روپے کی وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو موجودہ مالی سال کے ہدف یعنی 1 ہزار 117 ارب روپے سے 194 ارب روپے زائد ہے۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا...
تیل کمپنیوں کے منافع اور ڈیجیٹلائزیشن کاسٹ میں اضافے کا معاملہ پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کمپنیوں کا منافع بڑھانے سے متعلق وزارت پٹرولیم کی جانب سے بھیجی گئی سمری واپس کردی ۔ وزارت اور اوگرا کو ڈیٹا کی دوبارہ جانچ پڑتال کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت پیٹرولیم نے اوگرا کی سفارش پر تیل کمپنیوں کا منافع بڑھانے کی سمری بھیجی تھی۔ ذرائع کے مطابق تیل کمپنیوں نے ڈیجیٹائزیشن کو مارجن اور کاسٹ ریکوری سے مشروط کر رکھا ہے۔ ایف بی آر کو تیل کمپنیوں کی ڈیجیٹائزیشن نہ ہونے اسٹاک مانیٹرنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آئل کمپنیزنے ڈیجیٹائزیشن کاسٹ کیلئے منافع بڑھانے کی تجویز دے رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول پر ایک روپیہ تیرہ پیسے اور...
اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے کمی کے بعد 254.64 روپے ہو گیا ہے۔ جبکہ پیٹرول کی قیمت 252.63 روپے برقرار رہے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور یہ آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق، پٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی عوام کو ریلیف فراہم...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی 2025ء ) حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 1 پیسے کی بھی کمی نہ کرنے کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر جانے کے باوجود پٹرول سستا نہ کیا گیا، ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مئی کے بقیہ 16 ایام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے سستا کر دیا گیا۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 68 پیسے جبکہ مٹی کا تیل بھی 5 روپے 4 پیسے سستا کر دیے گئے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 254 روپے مقرر کر دی گئی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔روز نامہ امت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریفائنریوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے نقصانات پورے کرنے کیلئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 4.12 روپے اضافے کی منظوری دی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ سولہ مئی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے متوقع ریلیف میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق آج حکومت نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے۔گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اجلاس میں اصولی فیصلہ کیا کہ 16 مئی سے متوقع پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی میں سے 4.12...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملکی معیشت میں تیل وگیس کی صنعت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کا شعبہ پاکستان کی معیشت کا اہم ستون ہے اور حکومت درآمدات کی انحصاری کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز ایسوسی ایشن (پیپکا) کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس نے یہاں تنظیم کے چیئرمین طاہا علی تیمی )کنٹری منیجر کوفپیک) کی قیادت میں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کے تیل...
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے15 روز کیلئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2، 2 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے15 روز کیلئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2، 2 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 252 روہے 63 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 256 روپے 64 پیسے ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ...
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ اور سکھر میں احتجاج کے باعث 800 آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں اور موجودہ صورتحال کے باعث اندرون سندھ اور پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کینال منصوبے کیخلاف دھرنوں اور راستوں کی بندش سے سندھ اور پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے متنازع کینال منصوبے کے خلاف سندھ میں دھرنوں اور راستوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ اور سکھر میں احتجاج کے باعث 800 آئل ٹینکرز پھنسے...
بیرسٹر سیف کا وفاقی وزیر پٹرولیم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے وفاقی وزیر پٹرولیم کے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا۔وفاقی وزیر پٹرولیم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی پرویز ملک نے وزیراعلی خیبرپختونخوا پرجھوٹیاورمن گھڑت الزامات لگائے ہیں، علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز بل سے متعلق کسی کاغذ پر دستخط نہیں کئے ہیں، مائنز اینڈ منرلز بل سے متعلق وفاق کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اپنے بیان کا ثبوت دیں، ورنہ ان کے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدرزرداری نے پٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ پٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 258 روپے 84 پیسے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔
اسلام آباد ( نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بچت بلوچستان کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔ این25 شاہراہ کو دو رویہ موٹروے معیار پر بحال کیا جائے گا۔کچھی کینال فیز 2 بھی بچت سے مکمل کیا جائے گا، ہزاروں ایکڑ زمین سیراب ہو گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر۔ کابینہ اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم لیوی آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ ترمیم سے قومی محصولات میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے سسٹین ایبل انوسٹمنٹ سکوک فریم ورک کی منظوری دے دی۔ فریم ورک سے ماحول دوست توانائی منصوبوں کی فنڈنگ ممکن ہوگی۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سستی کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 27 پیسے کمی کی تجویز ہے۔ پیٹرول کی قیمت کمی کے بعد 246 روپے 36 پیسے ہوجائے گی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے کمی کے بعد ہائی اسپیڈل ڈیزل 251 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا جبکہ لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 7 روپے 21 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں 16؍ اپریل سے 6.97روپے تا 8.22 روپے فی لیٹر تخفیف کا امکان ہے. قیمتوںمیں یہ کمی آئندہ پندرہواڑے کےلیے متوقع ہے اس کی بنیادی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ ٹیرف کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 7؍ فیصد تک کمی بتائی جاتی ہے۔ رواں ماہ کے پہلے پندرہواڑے کو مکمل ہونے میں ابھی دودن باقی ہیں اورآئندہ کے لیے جو کام کیا گیا ہے اس کے تحت پٹرول کی فی لیٹر 254.63 سے کم ہو کر 246؍ روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔ Post Views: 1
کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ 16اپریل 2025سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے، پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63روپے سے کم ہو کر 242روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر گراوٹ کے بعد ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملے گی، جس...
لندن ، اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں کبھی اضافہ تو کبھی کمی ، نشیب وفراز کا سلسلہ جاری ہے تاہم عالمی نرخوں میں کمی کی وجہ سے 30 اپریل کو ختم ہونے والے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ یہ ریلیف ٹیکس کی شرحوں میں تبدیلی سے مشروط ہے، ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ دینے پر بھی غور کیا گیا، جس سے طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے، دریں اثنا، ریفائنریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی عائد کرے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08اپریل 2025) وزر اعظم کا پٹرولیم مصنوعات سستی نہ کرنے کا عندیہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے باوجود پاکستان میں شہریوں کو ریلیف نہ ملنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم نرخ کم ہونے پر ایک بار پھر پیٹرول کے بجائے بجلی سستی کریں گے، کوشش ہے کہ موجودہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ معیشت اور عوام کو پہنچے، وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی کم ہوتی قیمتوں کا فائدہ عوام کوپہچانے کا اعلان کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دیدیا، اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس...

حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو منتقل کریں گے، وزیراعظم محمد شہبازشریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو منتقل کریں گے، اس حوالے سے آپشنز زیر غور ہیں ۔ پیر کو میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں میری ٹائم سیکٹر جمود کا شکار رہا اور آگے نہیں بڑھ سکا، اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی گئی تھی جس نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں جو حکومت کیلئے ممد و معاون ثابت ہوں گی۔...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر چوتھے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز برائے خارجہ امور، پٹرولیم، آئی ٹی اور اقتصادی امور، چیئرمین این ایچ اے، سپیشل سیکرٹری خزانہ اور پٹرولیم اور خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)، وزارت خارجہ، مواصلات اور دیگر محکموں کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ کمیٹی نے انفراسٹرکچر، پٹرولیم، تجارت اور آئی ٹی میں ممکنہ سرمایہ کاری کے بارے میں بریفز کا جائزہ لیا۔ نائب وزیراعظم نے ہدایت کی...

سینیٹر محمد اسحاق کی زیر صدارت دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر چوتھا بین وزارتی اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق نے جمعرات کو یہاں دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر چوتھے بین وزارتی اجلاس کی صدارت کی۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز برائے خارجہ امور، پٹرولیم، آئی ٹی اور اقتصادی امور، چیئرمین این ایچ اے، سپیشل سیکرٹری خزانہ اور پٹرولیم اور خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)، وزارت خارجہ، مواصلات اور دیگر محکموں کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ کمیٹی نے انفراسٹرکچر، پٹرولیم، تجارت اور آئی ٹی میں ممکنہ سرمایہ کاری کے بارے میں بریفز...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ2025ء) حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ، پٹرول 1 روپیہ سستا کر دیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، پٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے اختتام سے 3 روز قبل ہی پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کے باوجود حکومت نے 15 اپریل تک کیلئے صرف پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف 1 روپے کمی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ 1 روپے کمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر...
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 8 اور 9 اپریل کو جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا، فورم میں دنیا بھر سے وزراء، سرمایہ کار اور ماہرینِ معیشت شرکت کریں گے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم نے اسلام آباد میں غیر ملکی سفیروں کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 پر بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کے معدنی ذخائر، تانبے اور سونے کی کانیں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کےلیے مواقع فراہم کرتے ہیں۔انھوں نے کہا فورم میں حالیہ پالیسی اصلاحات اور معدنی وسائل کے شعبے میں ترقی کو اجاگر کیا جائے گا۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ فورم میں ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کو...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی سستی کرینگے، وزیراعظم: بڑے ریلیف پیکج کی تیاری، دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نمائندہ خصوصی + آئی این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کا قیام نہ صرف ملک میں ایک ماڈل ہو گی بلکہ معیاری تعلیم، تحقیق اور اپلائیڈ سائنسز میں ترقی کی بنیاد پر دنیا کے اعلیٰ تعلیمی مراکز میں بھی نمایاں مقام حاصل کرے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز یہاں سیکٹر ایچ-16 میں دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز کے سائٹ ریویو اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے لیے خوشی کا لمحہ ہے، دانش یونیورسٹی کے قیام کے لیے 100 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس میں کوئی شک...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اقدام ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اقدام ان بہت سے...
اسلام آباد(نیوز ڈڑسک)عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں 16 مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لٹر کی کمی ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹرول کی ایکس ڈیپوٹ قیمت جو اس وقت 255.63 روپے فی لٹر ہے، 14.16 روپے کی کمی کے بعد 241.47 روپے فی لٹر ہوجائے گی، جس سے صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت جو اس وقت 258.64 روپے فی لٹر ہے، 8.70 روپے کی کمی کے ساتھ 249.94 روپے ہونے کا امکان ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے اجناس کی قیمتوں پر فرق پڑے گا، جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔کیروسین آئل کی قیمت میں 10.33 روپے کمی کا امکان ہے، جس سے...
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باعث اس بار حکومت کی جانب سے عوام کو رمضان المبارک میں پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کے ساتھ تحفہ دینے کی توقع ہے۔سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 سے 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مقامی سطح پر اگلے پندرہ روز کیلیے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر میں 13 سے 15 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے تک...
اسلام آباد: حکومت دہری شہریت والے افراد کو کلیدی عہدوں پر فائز رہنے کی اجازت دینے اور کاربن اخراج کم کرنے کیلیے کاربن لیوی لگانے کے حوالے سے فیصلہ نہ کرسکی اور گزشتہ روز دو الگ الگ اجلاسوں کے دوران ان معاملات پر فیصلوں کو مؤخر کر دیا گیا۔ ایک اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف اور دوسرے کی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مسلسل تیسری بار سٹیٹ بینک کے گورنر، ڈپٹی گورنرز اور ڈائریکٹرز کے عہدے پر دہری شہریت رکھنے والوں کو رہنے کی اجازت دینے کی سمری مؤخر کردی۔ کابینہ کے اجلاس سے چند گھنٹے قبل اسحاق ڈار نے کاربن لیوی سے متعلق غیر...
آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، پیٹرول تیرہ سے پندرہ روپے، ڈیزل گیارہ روپے فی لیٹرتک سستا ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ پٹرول کی فی لیٹر میں 13سے15 روپے تک کمی ہوسکتی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔ قیمتوں میں ردوبدول کے حوالے سے اوگرا اپنی سفارشات تیار کرے گا، قیمتوں میں ردوبدل کے حتمی فیصلے کے بعد وزارت خزانہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ Post Views: 1
پیٹرولیم لیوی میں 10روپے اضافہ کرکے رقم کو گرین انرجی کے لیے استعمال کیا جا ئے پاکستانی حکام نے پیٹرولیم مصنوعات، کوئلے اور کارز پر کاربن لیوی کا مطالبہ قبول نہیںکیا پاکستان نے آئی ایم ایف کا پٹرولیم مصنوعات، کوئلے اور کارز پر کاربن لیوی لگانے کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ پٹرولیم لیوی میں 10روپے اضافہ کرکے رقم رقم کو گرین انرجی کے لیے استعمال کیا جا ئے، موجودہ پٹرولیم لیوی کو تین سال کے دورانیے میں 60 روپے فی لٹر سے بڑھا کر 70 روپے فی لٹر کیا جائے جس کے لیے پہلے سال میں تین روپے فی لٹر اضافہ کیا جا سکتا ہے۔اس طرح حاصل...
وزیر پٹرولیم سے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے راہنماؤں کے مذاکرات پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کی گئی جبکہ ڈی ریگولیشن کے عمل میں ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مکمل ان پٹ لینے پر اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت سے مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈیلرز نے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے راہنماؤں کے مذاکرات ہوئے جس میں چیئرمین اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے حکام بھی شریک ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کی گئی جبکہ ڈی ریگولیشن کے عمل...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کم گیس پریشر کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے وزیراعظم کی ہدایت پر افطار کے اوقات میں شکایات کا آن گراؤنڈ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔ سیکرٹری پیٹرولیم مومن آغا نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کم گیس پریشر شکایات والے علاقوں کا دورہ کیا۔ اسلام آباد سے پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری پیٹرولیم نے صارفین سے گیس پریشر سے متعلق دریافت کیا۔ اعلامیہ کے مطابق دورے کا مقصد کم پریشر والے علاقوں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا، متعدد گھروں میں پریشر کے مسائل کی جانچ کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق چند گھروں میں مسائل کی نشاندہی پر سیکرٹری پیٹرولیم نے حکام کو فوری مسائل حل کرنے کی...
مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا جس دوران پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن پالیسی اور ڈیلرز کے تحفظات کا معاملہ زیر غور آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ارکان قائمہ کمیٹی نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے اس پر تحفظات ہیں، ان کو بلایا جائے۔ وزارت کے حکام نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ تبدیل ہوں یا ہفتہ واراس پر بات چیت جاری ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ ہوئیں تو کچھ علاقوں کو نقصان ہوگا۔ وزارت پٹرولیم حکام کا کہناتھا کہ حکومت 12روپے فی لیٹر مارجن دیگر قیمتوں کو یکساں رکھتی ہے، ڈی ریگولیشن پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ چیئرمین اوگرا نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب...
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی راہنما کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن پالیسی کی کامیابی کیلئے وزیر پٹرولیم کا ساتھ دینے کو تیار ہیں مگر اعتماد میں لیا جائے، ڈی ریگولیشن کو صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں تک محدود نہ کیا جائے پورے آئل سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 4 مارچ کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔ آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈی ریگولیشن پالیسی پر وفاقی وزیر مصدق ملک سے اہم ملاقات ہوگی، ڈی ریگولیشن پالیسی پر تحفظات ہیں، اعتماد میں نہیں لیا تو 4 مارچ کو پٹرول پمپس غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیں گے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی راہنما رضا عباس...

نوجوان ناکامی سے مت ڈریں اس سے نئی راہیں کھلتی ہیں،وفاقی وزیر پٹرولیم کا جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور محنت میں عظمت کے مقولہ پر عمل کرتے ہوئے اس عزم ویقین کے ساتھ آگے بڑھیں کہ نہ آپ کو کچھ ہو گا اور نہ آپ کے ملک کو کچھ ہوگا،ناکامی سے مت ڈریں کیونکہ اس سے نئی راہیں کھلتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوجی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیٹڈ ہونے کا ڈگریوں سے کوئی تعلق نہیں لہٰذاجب آپ کسی کو تعلیم یافتہ کہتے ہیں تو اس کا مطلب ڈگری...
کراچی(نیوز ڈیسک)پٹرول پمپ مالکان نے حکومت کی ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اس فارمولے کو نامنظور کردیا ہے، پاکستان پٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کرنے کا بھی اشارہ دیدیا ہے۔آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نےنجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیشن فارمولے کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ ڈی ریگولیشن کے فارمولے پر عمل درآمد کی صورت میں پیٹرلیم اسمگلنگ اور ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پیڑول پمپس اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا۔عبدالسمیع خان کے مطابق اس سلسلے میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی سینٹرل...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کے توانائی کے شعبے میں تبدیلی لا رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پرکام کر رہے ہیں اورتمام غیر ضروری ریگولیشن کو ختم کریں گے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اوجی ڈی سی ایل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ وزیر اعظم نے اداروں کی رائٹ سائزنگ کے لئے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پر کام کر رہے ہیں، تمام غیر ضروری ریگولیشن کو ختم کرینگے، اس سلسلے میں وزیر اعظم کی اس حوالے سے واضح ہدایات آچکی ہیں، ایک پٹرول پمپ...
وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ابتدائی طور پر پرائس کیپ کے ساتھ آئل سیکٹر کو ڈی ریگو لیٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مسابقت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کیلئے سستا پٹرول اور ڈیزل بیچیں گی جس سے غریب آدمی کا فائدہ ہو گا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے مزید کہا کہ بائیو فیول کی پالیسی بھی جلد آرہی ہے اور ٹائٹ گیس پالیسی بھی آئندہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے منظور ہو جائے گی۔ رمضان المبارک کےلیے تعلیمی اداروں کے اوقات کار کیا ؟ نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ابتدائی طور پر پرائس کیپ کے ساتھ آئل سیکٹر کو ڈی ریگو لیٹ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مسابقت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کیلئے سستا پٹرول اور ڈیزل بیچیں گی جس سے غریب آدمی کا فائدہ ہو گا۔ڈاکٹر مصدق ملک نے مزید کہا کہ بائیو فیول کی پالیسی بھی جلد آرہی ہے اور ٹائٹ گیس پالیسی بھی آئندہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے منظور ہو جائے گی۔ مصطفی قتل کیس: ملزم ارمغان کے میڈیکل...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2025ء) حکومت کا پٹرول 1 روپیہ سستا کرنے کا اعلان، 16 فروری سے 28 فروری تک کی مدت کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے کمی کر دی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ اعدادو شمار پر مبنی ایک پورٹ میں کہا گیا کہ 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کی کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 79 پیسے کمی کی امید ہے۔ بتایا...
پاراچنار(نیوزڈیسک) پارا چنار میں حالات درست ہونے کے بجائے دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں ۔ راستوں کی طویل بندش کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت ۔ اپر کرم کے مختلف مقامات پر فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل 1200 روپے میں فروخت جاری جبکہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے سبب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ پیدل جانے پر مجبور ہیں۔ پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے پیٹرول اور ڈیزل کے دو درجن سے زائد ٹینکرز ہنگو میں روک دیئے گئے جس کی وجہ سے ایندھن کی فراہمی معطل ہو چکی ۔ پاراچنار شہر میں پانی کی سپلائی بھی شدید متاثر ۔ٹرانسپورٹ...
لاہور (نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 7 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے اور 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سراسر ظلم اور غریب عوام کا معاشی قتل عام ہے۔پٹرول، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔ حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عام آدمی کو مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مختلف تقریبات سے...
اسلام آباد: یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024ء کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں. تاہم دسمبر 2024ء میں اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر گئی۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں...
یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024ء کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں. تاہم دسمبر 2024ء میں اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر گئی۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت...
کراچی ( نیوز ڈیسک )رپورٹ کے مطابق دسمبر 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں ماہانہ 11 فیصد اور سالانہ ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دسمبر 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1.565 بلین ڈالر تھا جبکہ دسمبر 2023 میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1.552 بلین ڈالر تھا۔نومبر 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1.40 بلین ڈالر تھا۔دسمبر 2024 میں، دسمبر 2023 کے مقابلے میں پیٹرول کی درآمدات 10 فیصد بڑھ کر 584 ملین ڈالر ہوگئیں۔ دسمبر 2024 میں ڈیزل کی درآمد دسمبر 2023 کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہوکر 526 ملین ڈالر ہوگئی۔دسمبر 2024 میں ایل این جی کی درآمدات دسمبر 2023 کے مقابلے میں 10.4 فیصد کم ہو کر 346 ملین ڈالر رہ...
RIYADH, SAUDI ARABIA: پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فیوچر منرلز فورم (ایف ایم ایف) میں پاکستان نے اپنی وسیع غیردریافت شدہ معدنی دولت کو دنیا کے سامنے ظاہر کر کےخود کو کان کنی کے عالمی پاور ہاؤس کے طور پر پیش کردیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی وفد کے سیشن کا آغاز ”زیرِزمین:پاکستان میں کان کنی کی صنعت کی نشاۃ ثانیہ” کے موضوع پر پیش کی جانے والی ویڈیوکے ساتھ ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویڈیو میں ملک میں قیمتی پتھروں، غیر دھاتی اور صنعتی معدنیات، دھاتوں اور نایاب زمینی عناصر کے وافرذخائر کو اجاگرکیا گیا، یہ سیشن ”پاکستان:...

کفایت شعاری مہم کے تحت مزید پانچ وزارتوں کی تشکیل نو کا فیصلہ،وزارت مواصلات، وزارت ریلوے، وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، محصولات ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن شامل
کفایت شعاری مہم کے تحت مزید پانچ وزارتوں کی تشکیل نو کا فیصلہ،وزارت مواصلات، وزارت ریلوے، وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، محصولات ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اخراجات میں کمی کیلئے تین مرحلوں کی کامیابی سے تکمیل کے بعد حکومت کی رائٹ سائزنگ کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا جس کے تحت پانچ وزارتوں کی رائٹ سائزنگ (تشکیل نو) کی جائے گی۔ اس حوالے سے حکومت کی تشکیلِ نو کے لیے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی تشکیلِ نو...
لاہور (نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان قیصر شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں قیصر شریف نے سوال اٹھایا ” وزیر اعظم شہباز شریف صاحب کیا آپ کے نزدیک قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں کمی آتی ہے ؟ پیٹرول 3 روپے 47 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ترجمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے ملک میں بڑھتی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان قیصر شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں قیصر شریف نے سوال اٹھایا " وزیر اعظم شہباز شریف صاحب کیا آپ کے نزدیک قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں کمی آتی ہے ؟ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔ پیٹرول 3 روپے 47 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔" پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ترجمان نے پٹرولیم مصنوعات...