حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ، پٹرول 1 روپیہ سستا کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ2025ء) حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ، پٹرول 1 روپیہ سستا کر دیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، پٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے اختتام سے 3 روز قبل ہی پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کے باوجود حکومت نے 15 اپریل تک کیلئے صرف پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف 1 روپے کمی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
1 روپے کمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 254.63 مقرر کر دی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 258.64 پر برقرار رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ یکم اپریل سے پٹرول 2 روپے فی لیٹر کم ہو سکتا ہے۔
(جاری ہے)
جبکہ 16 مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک کی بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، تاہم حکومت نے پٹرولیم لیوی میں اضافہ کر کے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے ریلیف سے محروم کر دیا۔ حکومت کی جانب سے پٹرول پر عائد فی لیٹر پٹرولیم لیوی 10 روپے اضافے سے 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پٹرول کی کی قیمت فی لیٹر
پڑھیں:
سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں کتنی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی؟
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4600 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 4600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 3944 روپے کم ہو کر3 لاکھ66 ہزار 457 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 46 ڈالر کمی کے بعد 4050 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان میں سونا ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا