مصنوعات قیمتوں میں اضافہ, گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے کرایوں میں 3فیصد اضافہ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں3فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔ حکومت نے پٹرول کی فی لٹرقیمت میں 4روپے7پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں حالیہ اضافہ یکسر مسترد کردیا ہے۔ صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ناقابلِ قبول ہے ہم اسے یکسر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کا 3فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں، آئے دن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ٹرانسپورٹرز میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قیمتوں میں اضافہ گڈز ٹرانسپورٹ
پڑھیں:
ایل این جی قیمتوں میں1.97 فیصد تک کا مزید اضافہ کردیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں1.97 فیصد تک کامزید اضافہ کر دیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبرکے لیے ایل این جی کی قیمتوں کانوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.17 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیےایل این جی کی نئی قیمت11.45ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرا نےاکتوبر کے لیے ایل این جی 2 فیصد تک مہنگی کی تھی، اوگرا نےستمبرکے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں2.63 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔