تیل و گیس کی تلاش کا شعبہ پاکستان کی معیشت کا اہم ستون ہے ، علی پرویز ملک
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملکی معیشت میں تیل وگیس کی صنعت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کا شعبہ پاکستان کی معیشت کا اہم ستون ہے اور حکومت درآمدات کی انحصاری کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز ایسوسی ایشن (پیپکا) کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس نے یہاں تنظیم کے چیئرمین طاہا علی تیمی )کنٹری منیجر کوفپیک) کی قیادت میں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کے تیل و گیس کے شعبے میں اہم مواقع اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے پیپکا کے توانائی کے شعبے میں اہم کردار کو سراہتے ہوئے کاروباری ماحول کو سازگار بنانے کے لئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپکا ملک میں کام کرنے والی اہم تلاش اور پیداواری کمپنیوں کی نمائندگی کرتا ہے جو پاکستان کے توانائی کے منظر نامے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
اس موقع پر پیپکا نے اپنے اراکین کے کردار کو اجاگر کیا جنہوں نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور قومی خزانے کے لئے بڑی آمدنی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے تلاش اور پیداواری سرگرمیوں کو متاثر کرنے والے عملی مسائل بھی اٹھائے۔ علی پرویز ملک نے پی پی ای پی سی اے کو صنعتی چیلنجز کے حل کے لئے حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے پاکستان کے پٹرولیم شعبے کے پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ پیپکا کے اراکین نے وزیر کے مثبت رویے کو سراہتے ہوئے تلاش کی سرگرمیوں کو بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کے بارے میں پرامیدی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاکستان کے پٹرولیم شعبے کے پائیدار ترقی کے لیے عوامی اور نجی شعبے کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے باہمی عزم پر اتفاق کیا گیا ۔ وفد میں اینڈریج کاچوروسکی (مینیجنگ ڈائریکٹر پولش آئل اینڈ گیس کمپنی)، فہیم حیدر (منیجنگ ڈائریکٹر ماری انرجیز)، ظہیر عالم (صدر یونائیٹڈ انرجی پاکستان)، کامران احمد (سی ای او اورینٹ پٹرولیم)، کامران اجمل میاں (سی ای او پرائم پاکستان) اور دیگر شامل تھے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علی پرویز ملک میں اہم کے لئے
پڑھیں:
وزیراعظم کا برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب ڈالرتک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2025 سے جولائی 2026 کے دوران برآمدات میں 17 فیصد اضافہ خوش آئند اور ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ انہوں نے صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافے کو بھی نہایت تسلی بخش قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہی وجہ ہے کہ معاشی اشاریے حکومت کی بہترین پالیسیوں کے باعث درست سمت میں گامزن ہیں۔ انہوں نے حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں “قابل تحسین” قرار دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نہ صرف برآمدات میں اضافے بلکہ سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے بھی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیس لیس کسٹم اسیسمنٹ سسٹم کے نفاذ سے پورٹ آپریشنز میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔
مزید برآں، وزیراعظم نے جی ڈی پی کے مقابلے میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافے کو اطمینان بخش قرار دیا اور کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ملکی معیشت میں استحکام کی مظہر ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر کی مد میں پاکستان کو 34.9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے، جو کہ مالی سال 2023-24 کے مقابلے میں28.8 فیصد زائدہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مزید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ ملکی معیشت میں اپنا کردار بہتر طور پر ادا کر سکیں۔
وزیراعظم نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی حالیہ کارکردگی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ 100 انڈیکس کا 145000 کی حد عبور کرنا ایک تاریخی سنگِ میل ہے، جو ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی توجہ ایک مضبوط، برآمدات پر مبنی اور پائیدار معیشت کی تشکیل پر مرکوز ہے، جس کے ثمرات جلد عام عوام تک بھی پہنچیں گے۔
Post Views: 2