مخصوص نشستوں کا کیس،جسٹس عائشہ کا اختلافی نوٹ ویب سائٹ پر نہ آنے پر چیف جسٹس کو خط
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
مخصوص نشستوں کا کیس،جسٹس عائشہ کا اختلافی نوٹ ویب سائٹ پر نہ آنے پر چیف جسٹس کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی درخواستیں خارج کرنے کے معاملے میں جسٹس عائشہ ملک کا اختلافی نوٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ ہوا جس پر جسٹس عائشہ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق خط میں جسٹس عائشہ نے لکھا ہے کہ کل دوپہر 3:11 بجے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کو فیصلہ اپ لوڈ کرنے کیلئے بھیجا گیا، آج صبح بھی فیصلہ اپ لوڈ کرکے کا کہا لیکن آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایسا نہیں کیا، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کا احکامات پر عمل درآمد نہ کرنا ناقابل قبول ہے۔جسٹس عائشہ ملک نے خط میں چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصلے کی کاپی فوری اپ لوڈ کی جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررواں ہفتے 9اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری رواں ہفتے 9اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات، پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر... پاک بھارت کشیدگی ،سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ پاکستان کے دورہ پر پہنچ گئے شاہ چارلس اور ملکہ کامیلا کی میزبانی میں بکنگھم پیلس میں سیزن کی پہلی رائل گارڈن پارٹی، برٹش پاکستانی شخصیت سید سجاد حیدر کاظمی... آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس
پڑھیں:
جسٹس عائشہ ملک کا آرڈر آن لائن اپ لوڈ نہ ہونے پر چیف جسٹس کو خط
جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط میں لکھا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہمارا آرڈر اپ لوڈ نہیں کر رہا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عدم تعمیل ناقابل برداشت ہے، درخواست ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے آرڈر اپلوڈ کرایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔ جسٹس عائشہ ملک نے خط میں لکھا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہمارا آرڈر اپ لوڈ نہیں کر رہا، مخصوص نشستوں کے کیس میں میں نے اور جسٹس عقیل عباسی نے اختلاف کیا۔ انہوں نے خط میں کہا کہ گزشتہ روز 3 بج کر 11 منٹ پر اپنا آرڈر جاری کیا، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نےہمارا آرڈر اپ لوڈ نہیں کیا، آج دوبارہ پوچھنے پر بتایا گیا کہ یہ آرڈر اپ لوڈ نہیں کر سکتے۔ جسٹس عائشہ ملک کا مزید کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عدم تعمیل ناقابل برداشت ہے، درخواست ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے آرڈر اپلوڈ کرایا جائے۔