وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج ڈرل مشقیں ہنگامی صورتحال میں تیاریوں کے پیش نظر کی جا رہی ہیں،ڈی سی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ شہریوں سے التماس ہے ایسی صورتحال میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
دوسری جانب جنگی صورتحال کے پیش نظرجہلم میں سول ڈیفنس اور ریسکیو نے فرضی مشقوں کا آغاز کردیا گیا جس کا مقصد عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ اورہنگامی صورتحال میں شہریوں کی مدد کو یقینی بنانا ہے، موک ایکسائز روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات، پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات، پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر... پاک بھارت کشیدگی ،سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ پاکستان کے دورہ پر پہنچ گئے شاہ چارلس اور ملکہ کامیلا کی میزبانی میں بکنگھم پیلس میں سیزن کی پہلی رائل گارڈن پارٹی، برٹش پاکستانی شخصیت سید سجاد حیدر کاظمی... آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم مہارت یا ٹیکنالوجی کا کمال:پاک فوج کے ہاتھوں تباہ رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس نے کیسے جان بچائی؟ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے: پاک فوج
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے
پڑھیں:
سرحدوں پر کشیدہ صورت حال: لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں
سرحدوں پر کشیدہ صورت حال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں جاری ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقیں کی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنا، خطرات سے بچاؤ، شہریوں کو بحفاظت ریسکیو کرنا، رسپانس ٹائم مزید بہتر بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر، امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے کے لئے فرضی مشقیں جاری رہیں گی، دہشتگردوں، ملک دشمن عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز بھی کئے جا ہیں۔