واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کو ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ حملہ ہوگا اور پاکستان خاموش رہے گا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت جارحیت کا مظاہرہ قابلِ مذمت ہے، کیا دنیا ایک ایسی مثال قائم کرنا چاہتی ہے کہ بغیر کسی ثبوت ایک خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی امن کے تناظر میں ایسی مثالیں قائم کرنا پر خطر ہوگا، گزشتہ تین راتوں سے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حق دفاع کا استعمال کیا، ثبوت کے بغیر الزام تراشی انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا، ہم کشیدگی نہیں چاہتے، تاہم اشتعال انگیزی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان اور بھارت ماضی میں3جنگیں لڑ چکے ہیں، پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت کو ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا، اب تک ہم نے جو کارروائی کی ہے وہ اپنے حق دفاع میں کی ہے، جوابی کارروائی بھی کریں گے، ہمارے معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، کرکٹ سٹیڈیم میں کونسا دہشت گردی کا مرکز کام کر رہا تھا۔

سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ ہندوتوا فلاسفی کے پیروکاروں اور اس پر عمل پیرا حکومت کی جانب سے لیکچر مضحکہ خیز اور ناقابلِ قبول ہیں، بھارت کی جانب سے خطے میں جو کچھ کیا جاتا رہا ہے اس سے تسلط پسندانہ رویے کی عکاسی ہوتی ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جارحیت کا کا مظاہرہ

پڑھیں:

بھارتی حملوں پر ہم نے ابھی تک یواین چارٹرکے تحت جواب دینے کا حق استعمال نہیں کیا،پاکستانی سفیر برائے یو این

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 6 اور 7 مئی کی رات بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، بھارتی حملے کے بعد سے ہم نے جو بھی کیا وہ جوابی اقدامات تھے، تاہم ہم نے ابھی تک یواین چارٹرکے آرٹیکل 51 کےتحت جواب دینے کا حق استعمال نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشیدگی نہیں چاہتے، تاہم اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، امریکا میں پاکستانی سفیر کا سی این این کو انٹرویو

ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے کہا نے کہا کہ یہ خطہ، خاص طور پر کشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے، برطانوی اخبار نے کشمیر کو جغرافیائی سیاسی فالٹ لائن قراردیا ہے، پاکستان بطور ذمہ دارایٹمی ریاست واضح مؤقف رکھتا ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم امن چاہتےہیں، آپ اس واقعے پر ایسی تحقیقات کرسکتے ہیں جوقابل قبول، غیرجانبداراور شفاف ہوں، یہ قابل قبول نہیں کہ کوئی ملک الزام لگائے پھرخود ہی جج اورجیوری بن جائے، ہم کہہ رہے ہیں کشیدگی کم کرنےاور آگے بڑھنےکا کوئی راستہ نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی اور گونج بھی سنائی دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بھارت کی طرف سے ردعمل مثبت نہیں، میرے خیال میں بھارت جو کررہا ہے وہ نقصان دہ ہے، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ حالات کو ٹھنڈا کیا جائے، کشیدگی کم کرنے کے لیے سنجیدہ اور مربوط کوشش کی جائے، پاکستان کشیدگی بڑھانے والا فریق نہیں ہے۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ عالمی برادری کوخدشہ ہے کہ یہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے، یہ صورتحال قابو سے باہر ہوسکتی ہے، اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ حالات کو ٹھنڈا کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اقوام متحدہ بھارت پاکستان پاکستانی سفیر عاصم افتخار نیوکلیئر فلیش پوائنٹ

متعلقہ مضامین

  • سیاست میں سے تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، ہم آہنگی کی بھی بات ہونی چاہیے، اعظم نذیر تارڑ
  • بھارتی حملوں پر ہم نے ابھی تک یواین چارٹرکے تحت جواب دینے کا حق استعمال نہیں کیا،پاکستانی سفیر برائے یو این
  • بھارت کو حملے کا سوچنا بھی نہیں چاہیے، پاکستان خاموش نہیں رہے گا، امریکی ٹی وی پر پاکستانی سفیر کا دوٹوک مؤقف
  • بھارت نے لگاتار تیسری رات حملہ کیا، اسے سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا. رضوان سعید شیخ
  • مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • ایسا سوچنا بھی نہیں چاہیے تھا کہ پاکستان حملے پر جوابی ردعمل نہیں دے گا، سفیر رضوان سعید
  • کشیدگی نہیں چاہتے، تاہم اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، امریکا میں پاکستانی سفیر کا سی این این کو انٹرویو
  • بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی: امریکہ میں پاکستانی سفیر
  • ''بھارت کا پاکستان کی شہری آبادی پر حملہ شرمناک ہے،، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو کھری کھری سنا دیں