مخصوص نشستوں کا معاملہ: جسٹس عائشہ ملک کا چیف جسٹس کے نام شکایتی خط
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو شکایتی خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس، 2 ججز کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا
جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس کے نام خط میں کہا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہمارا آرڈر اپلوڈ نہیں کر رہا۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس عقیل عباسی اور میں نے اختلاف کیا تھا اور گزشتہ روز 3 بجکر 11 منٹ پر اپنا آرڈر جاری کیا لیکن آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نےہمارا آرڈر اپلوذ نہیں کیا۔
مزید پڑھیے: 23ایم این ایز پی ٹی آئی سے فارغ،فہرست خان کے پاس پہنچ گئی: فواد چوہدری
جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آج دوبارہ پوچھنے پر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ والوں نے بتایا کہ وہ لوگ یہ آرڈر اپلوڈ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عدم تعمیل ناقابل برداشت ہے۔
چیف جسٹس کے نام اپنے خط میں جسٹس عائشہ ملک نے ان سے درخواست کی کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے آرڈر اپلوڈ کروائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جسٹس عائشہ ملک جسٹس عائشہ ملک کا چیف جسٹس کو خط جسٹس عائشہ ملک کا شکایتی خط مخصوص نشستوں کا معاملہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جسٹس عائشہ ملک جسٹس عائشہ ملک کا چیف جسٹس کو خط مخصوص نشستوں کا معاملہ جسٹس عائشہ ملک نے مخصوص نشستوں کے چیف جسٹس کہا کہ
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔