پٹرولیم درآمدی بل میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ،ڈیزل کی درآمد میں کمی کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی ( نیوز ڈیسک )رپورٹ کے مطابق دسمبر 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں ماہانہ 11 فیصد اور سالانہ ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دسمبر 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1.565 بلین ڈالر تھا جبکہ دسمبر 2023 میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1.552 بلین ڈالر تھا۔نومبر 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1.
دسمبر 2024 میں ڈیزل کی درآمد دسمبر 2023 کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہوکر 526 ملین ڈالر ہوگئی۔دسمبر 2024 میں ایل این جی کی درآمدات دسمبر 2023 کے مقابلے میں 10.4 فیصد کم ہو کر 346 ملین ڈالر رہ گئیں۔
دسمبر 2024 میں ایل پی جی کی درآمدات دسمبر 2023 کے مقابلے میں 46 فیصد بڑھ کر 108 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1 فیصد اضافے سے 8.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
عمران خان کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں پیٹرولیم مصنوعات کا درا مدی بل 1 دسمبر 2023 کے مقابلے میں ملین ڈالر کی درا
پڑھیں:
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
کراچی:روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافے سے کرنسی مارکیٹس میں روپیہ تگڑا جبکہ ڈالر کمزور ہوگیا۔
ای کیپ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 72 پیسے گر کر 283 روپے 50 پیسے پر آگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج پھر ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے 60 پیسے سے گر کر 286 روپے 60 پیسے پر آ گیا۔ تین روز میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.30 روپے اور انٹر بینک میں 1.50 روپے گر چکی ہے۔
چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی گرتی قدر کو دیکھ کر ایکسپورٹرز اپنے ڈالر مارکیٹ میں بیچنا شروع ہوگئے ہیں، امپورٹرز جلد بازی میں خریداری نا کریں انہیں ڈالر مزید سستا ملے گا۔
ملک بوستان نے امپورٹرز کو مشورہ دیا کہ ڈالر 280 پھر 270 پر آئے گا۔
چیئرمین ای کیپ کا کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن جاری ہے جس سے ڈالر مزید گرے گا اور اسٹیٹ بینک نے بھی انٹر بینک سے خریداری روک دی ہے اس لیے ڈالر اب اور سستا ہوگا۔