وزر اعظم کا پٹرولیم مصنوعات سستی نہ کرنے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08اپریل 2025) وزر اعظم کا پٹرولیم مصنوعات سستی نہ کرنے کا عندیہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے باوجود پاکستان میں شہریوں کو ریلیف نہ ملنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم نرخ کم ہونے پر ایک بار پھر پیٹرول کے بجائے بجلی سستی کریں گے، کوشش ہے کہ موجودہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ معیشت اور عوام کو پہنچے، وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی کم ہوتی قیمتوں کا فائدہ عوام کوپہچانے کا اعلان کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دیدیا، اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی سے قوم کو ہرشعبے میں فائدہ پہنچے گا جس میں مزید کمی کیلئے کوشش کی جارہی ہے امید ہے کہ چند ماہ میں مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ اللہ کا شکر ہے ہم نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے۔وزیر اعظم کاکہنا تھاکہ جیسے پہلے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کی قیمت کم کرکے دیا اسی طرح اس وقت جو بڑی کمی آرہی ہے اس کا فائدہ بھی عوام کو پہنچائیں گے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حال ہی میں کمی واقع ہوئی ہے اس کا دیرپا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش ہے، تجاویز پر غور کیا جارہا ہے جلد ایک آپشن بناکر لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ہر شعبے کو فائدہ ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے بہت محنت کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کا اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہناتھا کہ میری ٹائم سیکٹر کی بہتری کیلئے ٹاسک فورس قائم کی اس ٹاسک فورس نے میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کے لیے سخت محنت کی جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔عالمی معیشت سمندری وسائل اور ان تک رسائی سے وابستہ ہے۔ بندرگاہوں کو مسابقتی بنانے کیلئے تجارتی ٹیرف پر نظرثانی کی جائے۔ ریڈ اور یلو چینلز میں کسٹمز کلیئرنس کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایک آپشن تو یہی ہے کہ آج سے چند ہفتے پہلے تیل کی قیمت میں کمی واقع ہوئی تھی لیکن ہم نے پیٹرول کی قیمت کم نہیں کی بلکہ اسے پی ڈی ایل میں لے گئے تاہم ہم نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے اس کے عوض بجلی کے نرخ کم کردئیے۔وزیراعظم نے کنٹینرز کی بندرگاہوں پر موجودگی کا دورانیہ کم کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی بھی ہدایت کی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بجلی کی قیمتوں میں کی قیمتوں میں کمی بجلی کی قیمت تیل کی قیمت کرتے ہوئے کا فائدہ عوام کو
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ