حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2025ء) حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ، پٹرول مہنگا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود حکومت کی جانب سے عوام کو معمولی سا بھی ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے پٹرول مزید مہنگا کر دیا۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 1 روپے اضافے سے 253 مقرر کر دی گئی، جو 15 جون تک نافذ العمل رہے گی۔
حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ یکم جون سے حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں انتہائی معمولی کمی کر سکتی ہے، جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 60 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمت میں 28 پیسے فی لیٹر کی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کے آپشن پر بھی غور کر رہی ہے۔ یوں حکومت نے پٹرول سستا کرنے کے بجائے مزید مہنگا کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آ چکی ہیں، تاہم اس کے باوجود حکومت کی جانب سے اس کا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی کو ہوشربا 100 روپے فی لیٹر مقرر کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بھی عائد ہو سکتا ہے۔ حکومت آئندہ مالی سال کے دوران صرف پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام کی جیبوں سے 1400 ارب روپے نکالنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان اقدامات کی صورت میں عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود عوام کو کسی قسم کا ریلیف ملنے کا امکان کم ہے۔ جبکہ پٹرولیم مصنوعات سستی نہ ہونے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عالمی مارکیٹ میں تیل حکومت کی جانب سے کے باوجود کا امکان فی لیٹر کی قیمت ڈیزل کی کیا گیا
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم
لاہور:حکومت پنجاب نے منشیات کے سدباب کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) قائم کردی، اس طرح پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی حکومت نے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم کرتے ہوئے ادارہ جاتی انتظامی اقدامات اورآ ئینی اصلاحات کی نئی تاریخ رقم کر دی اور پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔
صوبوں کو اسپیشلائزڈ فورسز بنانے کا مینڈیٹ 2018 میں 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت دیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پاکستان کی پہلی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی باقاعدہ لانچنگ کر دی ہے، پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جہاں وزیراعلیٰ نے سی این ایف کی باقاعدہ لانچنگ کی۔
کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی جنرل سلامی، افسران اور فورس نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے پرچم متعلقہ حکام کے سپرد کیا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں 866 بھرتیاں اور ہر ڈویژن میں ڈائیریکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے۔
قبل ازیں پنجاب نے پہلی وائلڈ لائف فورس، انوائرمنٹل فورس، فارسٹ اور پیرا فورس بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اب منشیات کے سدباب کے لیے پہلی صوبائی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔