مرکزی اور ریاستی حکومتیں بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، پولٹ بیورو
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کیساتھ ایک طے شدہ طریقے سے نمٹے اور ہندوستانی مسلمانوں کو بلاوجہ نشانہ نہ بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملوں کے بعد غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے درمیان بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو بغیر کسی تصدیق کے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ ایک طے شدہ طریقے سے نمٹے اور ہندوستانی مسلمانوں کو بلاوجہ نشانہ نہ بنائے۔ ایک بیان میں سی پی آئی (ایم) کے لیڈر پولٹ بیورو نے کہا کہ وہ مشتبہ بنگلہ دیشی شہریوں کی ملک بدری کی مذمت کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو ان لوگوں کے ساتھ جو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے ہیں، طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق نمٹنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بی جے پی کی زیر قیادت ریاستی حکومتیں اور مرکزی حکومت خاص طور پر بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور بغیر کسی تصدیق کے انہیں بنگلہ دیش دھکیلا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ رپورٹس کے مطابق کچھ حقیقی ہندوستانی شہریوں کو بھی گرفتار کر کے بنگلہ دیش بھیج دیا گیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ یہاں تک کہ وہ شہری بھی جنہیں غیر ملکی ٹریبونل نے غیر ملکی شہری قرار دیا تھا، لیکن جن کی اپیلیں آسام کی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں ابھی تک زیر التوا ہیں، انہیں بھی زبردستی ملک بدر کیا گیا ہے، اس کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے۔
وہیں آسام میں عوام کو اسلحے کا لائسنس جاری کرنے کے حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم) نے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت آسام حکومت جارحانہ طور پر اپنی فرقہ وارانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور اب اس نے مقامی لوگوں کو مسلح کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خطرناک فیصلہ ہے جس کے بہت دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ طور پر منتخب طبقات کو مسلح کرنا مسائل کا حل نہیں ہے۔ سی پی آئی (ایم) نے مطالبہ کیا کہ حکومت غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کے لئے مذہب کا استعمال نہ کرے۔ پارٹی نے کہ جو لوگ غیر قانونی طریقوں سے ملک میں داخل ہوئے ہیں انھیں منصفانہ ٹرائل تک رسائی کی اجازت دی جانی چاہیئے۔ٗٗ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قانونی تارکین وطن مسلمانوں کو نے کہا کہ پارٹی نے
پڑھیں:
اسلامی تہذیب کے انجن کی پاور لائیز خراب ہوگئی ہیں،احسن اقبال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-6
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ اسلامی تہذیب کے انجن کی پاور لائیز خراب ہوگئی ہیں، مسلمان ایک زمانے میں علم و تحقیق پر دنیا پر غالب تھے، آج ہم بہت پیچھے ہیں ۔اسرائیل نے پوری اسلامی دنیا کی کانفرنس کے اگلے دن ہی غزہ کے مسلمانوں کا قتل عام کیا،ہم تعداد میں زیادہ مگر کمزور ہیں۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے بین الاقوامی سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہاکہ نبیﷺ کا ذکر احسن عمل ہے جس کی کوئی مثال نہیں اللہ اور مخلوق میں ایک مشترکہ عمل نبیؐ پردرود شریف بھیجنا ہے ،نبی پاک کا امتی ؐہونے پر اللہ کا انعام اور شکر ہے، اس امت کو مشن کے ساتھ پیدا کیااب نبوت کا سلسلہ ختم ہے ہمارے نبی خاتم النبیین ہیں جو کام نبی کرتے تھے وہ تبلیغ اب اس امت کو کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان دو ارب سے زائد ہیں ایک کروڑ آبادی کے ملک نے دو ارب مسلمانوں کو آگے لگا رکھا ہے، وہ ملک جب چاہتا ہے مسلمانوں کے خون بہاتا ہے، وہ ملک غزہ کے مسلمانوں کی نشل کشی کر رہا ہے پوری اسلامی دنیا کی کانفرنس کے اگلے دن ہی غزہ کے مسلمانوں کا قتل عام کیا،ہم تعداد میں زیادہ مگر کمزور ہیں۔