روشن مستقبل کیلئے جمہوری قوتوں کو اتفاق رائے سے چلنا ہو گا: زرداری
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی، دفاعی اور معاشی استحکام کا جاری رہنا ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور ایک روشن تر مستقبل کیلئے نہایت ضروری ہے، اس کیلئے تمام جمہوری قوتوں کو اکٹھے اور اتفاق رائے سے چلنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنر ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں صدر مملکت سے ملاقات کرنے والے وفد میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، چوہدری اسلم گل، مہر ارشاد سیال اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین بھی موجود تھے۔ صدر زرداری نے اپنا موقف ایک بار پھر دہرایا کہ ہمیں جمہوریت اور عوامی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے، عوام کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کیلئے ہر فرد اور مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر ہاؤس میں مصروف دن گزارا۔ ممبر قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی، پیپلز پارٹی کے بانی کارکن عارف خان، چوہدری ذکاء اشرف، ممبر صوبائی اسمبلی بیگم رانا ناصرہ شوکت، ڈاکٹر فرید الزکریا، اور پروفیسر کریم سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی صدر سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی تمام ملاقاتوں میں موجود رہے۔ معاشرتی ترقی، تعلیم، خواتین کے کردار، اور قومی یکجہتی جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفود سے باتیں کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت ہماری قومی شناخت کا بنیادی ستون ہے، ہم پارلیمانی اقدار، قانون کی حکمرانی اور عوامی شمولیت کو مستحکم بنانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، منتخب نمائندوں اور سیاسی کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام سے رابطے میں رہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے فعال کردار ادا کریں۔ ثمینہ خالد گھرکی نے صدر کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ آصف علی زرداری سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے محافظ محمد شفیق گوگا شہید کی صاحبزادی اور معروف صحافی مائرہ ہاشمی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں شہداء کے بچوں کو پارٹی میں متحرک کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ شہداء کی فیملیز پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ کسی بھی تنظیم کی اصل طاقت اس کے مخلص کارکن ہی ہوتے ہیں۔ ہم ہر مشکل وقت میں اپنے جانثار کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مائرہ ہاشمی پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور نئی نسل کی نمائندہ ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور نواب شہزاد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے جدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیر ہے۔ ترقیاتی منصوبے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی رفتار تیز کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری پیپلز پارٹی نے کہا
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا : شیری رحمان
(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا ہے۔ ملک کو سفارتی سطح پر بہت فتوحات مل رہی ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےشیری رحمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا، یہ سنگ میل ہے،خطرات پوری دنیا میں لاحق ہیں، بھارت کا جارحانہ رویہ اب کھل کے میدان میں بھی آگیا ہے،انہوں نے کہا کہ نفرت اب بھارت کے لیے نظریہ بن چکی ہے، اسرائیل اور بھارت ایسے ممالک ہیں جنہوں نے جنگل کا قانون بنا رکھا ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
پیپلز پارٹی کی سینیٹر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےجب کمیٹی سے استعفا دیا تو مجھے بہت برا لگا، پی ٹی آئی میں بہت سے لوگ تعمیری کام کرنا چاہتے ہیں۔