کے الیکٹرک کی ایف سی ایریا اور زینت اسکوائر لیاقت آباد میں میں رات کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
کراچی:
کے الیکٹرک لیاقت آباد انتظامیہ نے ایف سی ایریا اور زینت اسکوائر میں رات کے وقت لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے کے الیکٹرک لیاقت آباد آئی بی سی کے ڈپٹی جنرل منیجر خواجہ احسن اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنماء اور چیئرمین لوکل زکوۃٰ کمیٹی و ممبر پبلک ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی سعد یوسف نے بتایا کہ وفد نے کے الیکٹرک حکام کو ایف سی ایریا اور زینت اسکوائر لیاقت آباد میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ اور عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔
پیپلز پارٹی کے وفد نے کے ای حکام سے مطالبہ کیا کہ ایف سی ایریا میں رات کو ڈھائی بجے سے صبح ساڑھے پانچ بجے تک اور زینت اسکوائر میں رات 4 بجے سے 6 بجے تک جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے۔
سعد یوسف کے مطابق کے الیکٹرک حکام کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ رات میں ہونے والے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو جلد سے جلد ختم کردیا جائے گا۔
اس موقع پر علاقائی معززین راؤ قدیر، احمد سعید صدیقی، کیانی اور ٹی این ٹی یونین کے صدر خاور بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور زینت اسکوائر ایف سی ایریا کے الیکٹرک میں رات
پڑھیں:
لاہور میں اورنج لائن ٹرین، الیکٹرک بس کے بعد اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی
لاہور میں اورنج لائن ٹرین، الیکٹرک بسوں کے بعد اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی جب کہ چین سے پہلی الیکٹرک ٹرام دارالحکومت پہنچ گئی جسے ابتدائی طور پر کینال روڈ پر چلایا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق میٹروبس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد لاہور کی سڑکوں پر ٹرام فرراٹے بھرتی نظر آئے گی، چین سے درآمد کردہ ٹرام 3 باکسز پر مشتمل ہے جو مکمل طور پر بجلی سے چلے گی۔
رپورٹ کے مطابق 10 منٹ چارج کے بعد الیکٹرک ٹرام 25 سے 27 کلو میٹر چلے گی اور اس میں 250 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔
3 باکسز پر مشتمل ٹرام کی اسمبلنگ علی ٹاون ڈپو میں کی جا رہی ہے، ٹرام کو پہلے مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا۔