نیپرا نے خط میں کہا کہ کے الیکٹرک عوام کو سستی بجلی کا فائدہ پہنچانے میں ناکام رہی ہے، بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں ناکامی کے الیکٹرک کی بری کارکردگی کی عکاس ہے اور کے الیکٹرک این ٹی ڈی سی سے بجلی لینے کے بجائے لوڈشیڈنگ کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر آپریشنل پرفارمنس بہتر کی جائے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو خط لکھا جس میں کے الیکٹرک کو ہدایت کی گئی کہ فوری طور پر آپریشنل پرفارمنس بہتر کریں۔ نیپرا نے خط میں کے الیکٹرک کو فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نقصانات میں کمی اور ریکوری میں بہتری لائے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر بلاجواز لوڈشیڈنگ پر جرمانے عائد کیے ہیں۔

نیپرا نے کہا ہے کہ کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کی بہت شکایات موصول ہوئی ہیں، کے الیکٹرک کے زیر انتظام علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔نیپرا نے کہا کہ طویل لوڈشیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں، کے الیکٹرک اپنے ذرائع سے مہنگی بجلی پیدا کر رہی ہے جب کہ کے الیکٹرک کا این ٹی ڈی سی کے سسٹم پر انحصار بڑھ گیا ہے۔ نیپرا نے خط میں کہا کہ کے الیکٹرک عوام کو سستی بجلی کا فائدہ پہنچانے میں ناکام رہی ہے، بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں ناکامی کے الیکٹرک کی بری کارکردگی کی عکاس ہے اور کے الیکٹرک این ٹی ڈی سی سے بجلی لینے کے بجائے لوڈشیڈنگ کررہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: طویل لوڈشیڈنگ کہ کے الیکٹرک کے الیکٹرک کو نیپرا نے کہا کہ

پڑھیں:

 ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم 

سٹی42: ایف بی آر نے ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری برادری کے مسائل کے فوری حل کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ اس کمیٹی میں مختلف شہروں کی ٹریڈ اور بزنس آرگنائزیشنز کے نمائندگان شامل ہیں جو رجسٹریشن، آڈٹ، ٹیکس پالیسی اور سیلز ٹیکس ریفنڈ جیسے امور پر ایف بی آر کو مشاورت فراہم کریں گے۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

کمیٹی کے قیام سے تاجروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے امکانات بڑھیں گے اور بزنس کونسلز و چیمبرز کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ 



 

متعلقہ مضامین

  • پشاور: تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی رپورٹ تیار
  • معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
  • بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
  •  ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم 
  • کے الیکٹرک میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
  • لاہورمیں الیکٹرک ٹرام منصوبہ مؤخر، فنڈز سیلاب متاثرین کو منتقل
  • پینٹاگون: یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹاماہاک میزائلوں کی فراہمی منظور
  • گورنر خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات،‘متحد ہو کر صوبے کو پرامن بنائیں گے’
  • اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
  • پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنےکی منظوری دیدی