باہر بیٹھی قیادت نے سیاسی اپروچ نہ بنائی تو قید طویل ہوگی، فیصل چودھری
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
ایڈووکیٹ سپریم کورٹ فیصل چودھری نے کہا ہے کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نظرنہیں آتی کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے بات کریں، اور اگر وہ بات کریں گے بھی تو اپنی شرائط پر کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے فیصل چودھری نے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت ہے کہ پاک فوج کی ہندوستان کے خلاف جیت کے بعد انتشار کی کیفیت ختم ہوگئی ہے، جنگ سے پہلے اور بعد کی صورتحال میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے بانی کی رہائی کے لیے جذبات کے بغیر سیاسی حکمت عملی بنانی پڑے گی۔ سیاسی حکمت عملی نہ ہونے کا بھی بانی کو بہت نقصان ہوا ہے۔
ایڈووکیٹ سپریم کورٹ فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ جو پارٹی قیادت باہربیٹھی ہے، انہوں نے سیاسی اپروچ نہ اپنائی تو بانی کی قید طویل ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے سے متعلق بھی بانی کا اشارہ موجودہ قیادت کی طرف تھا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں 40 دن میں سزائیں اور فوری نااہلیاں ہوںگی، جس سے سیاسی نقشہ بدل جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل چودھری انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
سیاسی منظرنامے میں ہلچل! سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات، پی ٹی آئی قیادت کے درمیان سیاسی رابطے تیز
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔سلمان اکرم راجا نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ سلمان اکرم راجہ نےشاہ محمود سےموجودہ سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کےمطابق سلمان اکرم راجا کی پی کے ایل آئی میں شاہ محمودقریشی سے ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی موجود تھے۔شاہ محمود قریشی سے حالیہ دنوں میں فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے سابق اور ناراض رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا نے شاہ محمود قریشی سے اس حوالے سے بھی بات کی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنےپرگفتگو کی۔ذرائع نے بتایاکہ سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔