تحریک انصاف کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے؟تجزیہ نگارنے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )تجزیہ نگار عدیل وڑائچ کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کی سیاست میں بہت سے سوالات ایسے ہیں لوگ جن کے جواب جاننا چاہتے ہیں، کیا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ نرمی برت کر ملک میں سیاسی بات چیت کا ماحول پیدا کیا جائے گا؟ کیا اب نو مئی کے بجائے 10مئی کا بیانیہ چلے گا؟
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے جڑے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی دیکھنے میں آئے گی؟ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کے حوالے سے بھی ایک مرتبہ پھر قیاس آرائیاں جنم لینے لگی ہیں، کچھ صحافتی حلقوں کی جانب سے یہاں تک تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ پاک بھارت جنگ کی صورتحال میں بانی پی ٹی آئی کو بھی اعتماد میں لیا گیا، حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
کچھ نے یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ بانی پی ٹی آئی بات چیت کے لئے تیار ہو چکے ہیں مگر اس عمل کو وہ میڈیا کی پہنچ سے دور رکھنا چاہتے ہیں مگر یہ قیاس آرائیاں چند روز بھی زندہ نہیں رہ سکیں، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آخر کاریہ کہہ دیا کہ بتائیں بانی پی ٹی آئی کیا چیز چھوڑیں تو آپ انہیں رہا کریں گے، حال ہی میں جارحانہ اور کشیدگی کا باعث بننے والے بیانات دینے والی علیمہ خان آخر ایسا سرنڈر کرنے والا بیان دینے پر کیوں مجبور ہوگئیں؟
پاکستان تحریک انصاف اس وقت شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، سوشل میڈیا پر بھی اس کی اجارہ داری کم ہو چکی ہے، اوورسیز پاکستانی، جو صرف پاکستان تحریک انصاف کے حامی سمجھے جاتے تھے اور اس میں کافی حد تک حقیقت بھی تھی مگر اب وہاں بھی دراڑ نظر آرہی ہے، اگر صوبوں کی بات کی جائے تو کچھ عرصہ پہلے تک خیبرپختونخوا میں صرف پاکستان تحریک انصاف کا بیانیہ نظر آتا تھا لیکن اب وہاں بھی منظر نامہ تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے۔
تحریک انصاف کچھ عرصہ پہلے تک موجودہ رجیم کیلئے نہ صرف درد سر تھی بلکہ ایک بہت بڑا سیاسی چیلنج بن چکی تھی لیکن اس کے اپنے سیاسی بلنڈرز نے اسے ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے، کچھ حلقے تحریک انصاف میں ٹوٹ پھوٹ کا ذمہ دار مقتدرہ کو قرار دیتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی پالیسیوں خاص طور پر تحریک انصاف کی سوشل میڈیا پالیسی نے اس جماعت کو توڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے حتیٰ کہ تحریک انصاف کے اندر بھی کوئی ایک ایسا رہنما نہیں بچا جس کی عزت پی ٹی آئی کے اپنے سوشل میڈیا ورکرز سے محفوظ ہو، کسی کو معلوم نہیں کہ پارلیمان میں بیٹھی ایک بڑی اپوزیشن جماعت میں بات چیت کا اختیار کس کے پاس ہے۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والا پارلیمنٹرین ہو، پارٹی عہدیدار یا اس کے سوشل میڈیا ورکرز، سبھی اپنی ساکھ بچانے کے لئے وضاحتیں دیتے نظر آتے ہیں، ہر رکن دوسرے کو شک کی نگا ہ سے دیکھتا ہے، ایک دوسرے کو مقتدرہ کے ساتھ رابطوں کے طعنے دیے جاتے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ پوری جماعت اور اس کے بانی سربراہ جس مقصد کے لئے مشکلات کاٹ رہے ہیں وہ مقتدرہ کی حمایت حاصل کرنا ہے جس کے لئے پی ٹی آئی گزشتہ تین برسوں سے مزاحمتی سیاست کے نام پر دباﺅ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، مگر جب جماعت کا کوئی رکن مقتدرہ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے غداری کا سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا ہے۔
2022ءتک پاکستان تحریک انصاف میں دو طرح کی قیادت تھی، ایک وہ جو اس جماعت کو بنانے والوں میں شامل تھے اور دوسرے وہ جنہوں نے بعد میں اس جماعت کا حصہ بن کر ملکی سیاست میں اہم پوزیشنز سنبھالیں، نو مئی 2023ءکے بعد پاکستان تحریک انصاف میں ایک تیسری قسم کی قیادت نے جنم لیا تھا جو وکلا پر مشتمل تھی، جس نے پہلی دو اقسام کی قیادت کے آﺅٹ ہو جانے سے فائدہ اٹھایا اور کسی حد تک پارٹی کو ہائی جیک کر لیا، مگر اب یہ تیسری قسم کی قیادت بھی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیموں سے محفوظ نہیں، یہ بھی تضادات اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔
26 نومبر 2024ءکے سیاسی بلنڈر کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف سڑکوں پرآنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی، پی ٹی آئی کا سب سے بڑا سیاسی ہتھیار سوشل میڈیا بھی اب اس کے ہاتھ سے نکلتا دکھائی دے رہا ہے، حکمران جماعتیں عموماًغیرمقبول ہوا کرتی ہیں مگر ٹک ٹاک، فیس بک اور ایکس سمیت تمام بڑے فورمز پر پی ٹی آئی کے مقابلے میں (ن) لیگ کی اچھی خاصی موجودگی نظر آتی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک متبادل بیانیہ مو ثر انداز میں دکھائی دینے لگا ہے جو پہلے نہ ہونے کے برابر تھا، معرکہ حق کے بعد ملک کے اندر افواجِ پاکستان کی مقبولیت میں بھی بہت اضافہ ہو چکا ہے، خیبر پختونخوا میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا طلبہ سے خطاب اور طلبہ کے ریسپانس کے مناظر بتا رہے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کی سوچ بدل چکی ہے، چند ہفتے قبل اسلام آباد میں ہونے والے اوورسیز کنونشن میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی بیرونِ ملک عہدیداروں کی شرکت نے بھی سب کو حیران کر کے رکھ دیا، کنونشن میں پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں کی شرکت بتا رہی تھی کہ پی ٹی آئی اوورسیز میں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔
کچھ سیاسی تجزیہ کار یہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ پاک بھارت جنگ کے بعد مقتدرہ کی عوامی مقبولیت میں بے انتہا اضافہ ہو چکا ہے اس لئے یہ پاکستان تحریک انصاف کو حکومت کے ساتھ بٹھا کر ملک میں سیاسی ہیجانی کیفیت کے خاتمے کا سنہری موقع ہے، ان کے خیال میں بانی پی ٹی آئی کو بات چیت کی میز پر لایا جائے تاکہ 2022ءسے چلی آرہی سیاسی ہیجان کی صورتحال کا خاتمہ ہو سکے۔بانی پی ٹی آئی کی سیاست ایک بند گلی میں داخل ہو چکی ہے، وہ مقتدرہ کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں مگر مقتدرہ اپنے مو قف پر قائم ہے کہ بات کرنی ہے تو سیاسی حکومت کے ساتھ کریں، حکومت کے ساتھ بات کرنے کا مطلب ہے کہ اسے منتخب حکومت تسلیم کیا جائے اور اسے چلنے دیا جائے، اگر بانی پی ٹی آئی ایسا کرتے ہیں تو انہیں اس کی سیاسی قیمت ادا کرنا ہوگی، اگر ایسا نہیں کرتے تو تب بھی اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی، انہیں نو مئی پر معافی مانگنا ہوگی اور آئندہ انتخابات تک خاموش بیٹھنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو یہ طے کرنا ہے کہ انہوں نے جیل میں رہ کر حکومت کو سکون سے چلتا رہنے دینا ہے یا جیل سے باہر آکر۔
نو منتخب صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی فٹبال کی ترقی کے لیے پرعزم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ کا سوشل میڈیا کی قیادت کی کوشش بات چیت ہیں مگر کے ساتھ چکی ہے کے لئے کے بعد
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت کی امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس طلب، تمام سیاسی قوتوں کو دعوت نامے ارسال
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر 24 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتبِ فکر کو باضابطہ دعوت نامے ارسال کر دیے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیامِ امن سب کی مشترکہ ذمے داری ہے اور ہمیں اختلافات سے بالاتر ہوکر امن کے لیے اکٹھا ہونا ہوگا۔
علی امین گنڈاپور نے ملک میں جاری صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انصاف کا جنازہ نکالا جا چکا ہے، اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو دی جانے والی سزائیں آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر بے گناہ رہنماؤں کو سزا دیے جانے کو ظلم قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ ہر ظلم کی رات ختم ہوتی ہے، حق کی فتح یقینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اصولی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں اور تاریخ ان فیصلوں کو معاف نہیں کرے گی، آخر میں وزیراعلیٰ نے نعرہ بلند کیا، ’بانی پی ٹی آئی زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘