بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے صرف انصاف چاہتا ہوں، کیسز جلد سنے جائیں: علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں صرف انصاف چاہتا ہوں، کیسز جلد سنے جائیں۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ میرے دروازے بات چیت کے لیے اسٹیبلشمنٹ کےلیے کھلے ہیں۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کےلیے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔
اسلام آباد :…جس وقت پاکستان تحریک انصاف اور.
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا اپنے لیے رعایت نہیں مانگ رہا، رعایت مانگنی ہوتی تو بہت پہلے مانگ چکا ہوتا، پارٹی لیڈر شپ تحریک کے لیے تیار ہو جائے۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اب میں برداشت نہیں کروں گا اگر کوئی سامنے نہ آیا، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا، احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا۔ 5، 6 دن میں لائحہ عمل دیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ علیمہ خان کے کچھ لو کچھ دو کے بیان پر بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک کی خاطر کچھ لو کچھ دو کے لیے تیار ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے علی ظفر کے لیے
پڑھیں:
تحریک انصاف کا 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
پی ٹی آئی لاہور کے صدر نے ڈ ی سی لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی
اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل جگہ پر اجازت دی جائے،شیخ امتیاز
پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پارٹی کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ 5 اگست کو 4 سے 10 بجے تک پارٹی قیادت کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے ممبران مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، یہ جلسہ پرامن اور جمہوری تقاضوں کے مطابق ہوگا۔شیخ امتیاز نے درخواست میں کہا کہ اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل جگہ پر جلسہ کی اجازت دی جائے۔