اسرائیل کو تسلیم کرنیکی مہم چلانیلوالے وزرا ہوش کے ناخن لیں،طاہر مجید
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر انجینئرحافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور دہشت گردی کی علامت اور اُمت مسلمہ کی دشمن ہے اسے تسلیم کرنے کی مہم چلانے والے حکومتی وزرا ہوش کے ناخون لیں ۔یہ بات انہوں نے کارکنان اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کچھ ناعاقبت اندیش وزراء ان دنوں معاہدہ ابراہم کا پاکستان کو حصہ بننے کا مشورہ دے رہے اور میڈیا پر اس کی مہم چلارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام مہنگائی حکمرانوں کی کرپشن کو برداشت کر سکتی ہے لیکن اگر کسی بھی صورت میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازش کی گئی تو پوری قوم ایک جان ہو کر اس سازش کو ناکام بنا دے گی انہوں نے کہا کچھ عرسے قبل چند صحافیوں کو بھی اسی مقصد کے تحت اسرائیل کا دورہ کرایا گیا تھا انہوں نے کہا اسرائیل امریکہ کی ناجائز اولاد ہے اور پوری دنیا میں دشت گردی کی علامت ہے اور اسرائیل نبی کریمﷺ کے زمانے سے اُمت مسلمہ کا دشمن ہے اس کے حق میں مہم چلانے وزراء ہوش کے ناخون لیں اور حکومت اس معاملے کی کھل کر وضاحت کریں اور ان وزیر مشیر کو اُمت مسلمہ کی دل آزاری کرنے پر ہٹایا جائے انہوں نے کہا اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ہم ان سے ہاتھ ملانے کا تصور نہیں کر سکتے انہوں نے کہا اگر حکومت نے ایسی کوئی گھناونی حرکت کرنے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر زبردست تحریک چلائے گی جس کا حکمران تصور بھی نہیں کرسکتی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ غیور احمد کو نسلر طاہر اسامہ کونسلر عبدالحمیدشیخ پروفیسر علی بہادر سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا ہے اور
پڑھیں:
اسرائیل کو تسلیم کیا گیا تو مزاحمت کریں گے: حافظ نعیم
لاہور، گوجرانوالہ (خصوصی نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جرات کی گئی تو جماعت اسلامی عوامی طاقت سے زبردست مزاحمتی تحریک برپا کرے گی۔ منگل کو منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی پشت پناہی سے اسرائیل بدمست ہاتھی کی طرح انسانیت کو کچل رہا ہے۔ نسل در نسل امریکی غلامی اختیار کرنے والے حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی، اس کے حق میں بیان دینے اور نوبل انعام کی نامزدگی کے چکر سے باہر نکلیں اور مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق میں جرات مندانہ اقدامات اٹھائیں۔ امیر جماعت اسلامی نے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے احتجاج اور مظاہروں کے ازسرنو آغاز اور آئندہ دو روز میں اس کے بارے میں لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا۔ احتجاج حکومت گراؤ تحریک میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ساجد ناموس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب اور بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی اور سندھ اور بلوچستان میں دھاندلی زدہ بلدیاتی حکومتوں کی ناقص کارکردگی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ فارم 47 سے آئے ہوئے حکمران تمام اختیارات اور دولت اپنے قبضہ میں رکھنا چاہتے ہیں۔ عدالت کے آئین و جمہوریت کے خلاف فیصلہ کے بعد سیاسی پارٹیوں میں مخصوص نشستوں کے حصول کی دوڑ لگی ہوئی ہے، یہ نشستیں پی ٹی آئی کی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی اور سندھ پر ’’سسٹم‘‘ کا قبضہ ہے۔ مقتدرہ نے اس سسٹم کو اٹھا کر اسلام آباد میں بٹھا دیا اور فارم 47 کی بنیاد پر جعلی حکمران ملک پر مسلط کردیے گئے۔ پنجاب اسمبلی میں عوامی نمائندوں کو نااہل کرانے کا سپیکر کا اقدام جمہوریت اورجمہوری اصولوں کی نفی ہے۔ اسی طرح پنجاب میں مجرموں کو پولیس مقابلوں میں قتل کرنے کے مبینہ اقدامات یا لوگوں کو غائب کرنا بھی ماورائے عدالت و آئین اقدامات ہیں جن کی کسی بھی مہذب معاشرے میں ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اور چھوٹے کسانوں کی تباہی میں پنجاب حکومت نے بنیادی کردار ادا کیا۔ انہوں نے ایک دفعہ پھر واضح کیا کہ کشمیر پر حق خودارادیت کے علاوہ کسی قسم کے مذاکرات یا ثالثی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ گوجرانوالہ میں ضلعی ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ظلم و جبر اور فساد کی جگہ قرآن و سنت کے منصفانہ نظام کے قیام کی جد وجہد کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں آئین و دستور کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی چاہتی ہے۔ عوام نے فارم 47 کی جعلی حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔ ہم نے عوام کی اس حق تلفی کی پرزور مذمت کی اور اس کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافط نعیم الرحمن نے ضلع گوجرانوالہ میں تنظیمی دورہ، عوامی کمیٹیوں کی پلاننگ، منصوبہ بندی اور ضلع میں جماعت اسلامی کی دیگر تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔