راولپنڈی؛ پی ٹی آئی رہنما بشارت راجہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمابشارت راجہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بشارت راجہ راولپنڈی الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے ،پولیس نے گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کردیا۔
بشارت راجہ کاکہناہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ منصوبہ سازوں کا ارادہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی اِس سیلاب کی زد میں آجائیں۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کو متنازع بنانا چاہتی ہے، فیئر ٹرائل کو پامال کیا جارہا ہے یہ ایک سیاہ باب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دوبارہ چیف جسٹس کے پاس جا رہے ہیں، ایک خط بھی لکھیں گے۔