راولپنڈی: بارش میں بہنے والی گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا، باپ بیٹی کی تلاش جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے منگل کی صبح برساتی نالہ میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی اور انکی گاڑی کو تمام کوششوں کے باوجود جمعرات کو تیسرے روز بھی تلاش نہیں کیا جاسکا مگر انکی گاڑی کا دروازہ اور بونٹ سواں پل کی نیچے سے ریسکیو 1122کو مل گیا ہے آپریشن آج بھی جاری رہے گا۔
فیز فائیو کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالہ جہاں منگل کی صبح پانی کا تیز ریلا ایک گاڑی کو بہا لیا گیا تھا گاڑی میں موجود باپ بیٹی اس دوران ہاتھ ہلا ہلا کر مدد کے لیے پکارتے رہے مگر پانی کا زور دار ریلا انہیں بہا لے گیا جہنیں تلاش کرنے کے لئے فوری طور پر شروع کیا گیا.
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
آپریشن جس میں پاک فوج، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے آپریشن کا اغاز کیا تھا منگل کی صبح سے بدھ کی رات گے تک جاری رہنے والا آپریشن نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا جس پر اج۔جمعرات کی صبح تیسرے روز بدقسمت باپ بیٹی اور انکی گاڑی کو تلاش کرنے کا آپریشن ایک مرتبہ پھر شروع کیا گیا ۔
سواں پل کے نیچے سے گاڑی کا دروازہ اور بونٹ رییسکیو 1122کو مل گیا ہے کئی مقامات پر کھدائی کی گئی، گہرائی میں گاڑی کو تلاش کیا جارہا یے، دریائے سواں کے مختلف مقامات پر گاڑی اور اس میں موجود باپ بیٹی کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
ریسکیو آپریشن میں شامل ذرائع کا کہنا ہے کہ آج پانی کی سطح کافی تک حد نارمل ہو چکی ہے، اس لیے آج امید کی جاسکتی ہے کہ دریائے سواں کے کسی حصے میں گاڑی کو تلاش کرلیا جائےگا۔
Ansa Awais Content Writerذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: باپ بیٹی گاڑی کو کی صبح
پڑھیں:
پانی میں بہہ جانے والے کرنل اور بیٹی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیسے کیا جا رہا ہے؟
گزشتہ روز سے راولپنڈی کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں ہونے والی موسلادھار بارش کے پانی میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن آج دوسرے روز پھر سے شروع کر دیا گیا ہے، تین مختلف ریسکیو ٹیمیں اب بھی مختلف مقامات پر تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ رات 2 بجے تک آپریشن جاری رہا، کرین کی مدد سے گاڑی کو نالے میں تلاش کرنے کی کوشش کی جاتی رہی البتہ رات کو بارش سے ایک مرتبہ پھر سے پانی کا بہائو زیادہ ہو گیا جس پر آپریشن کو روک دیا گیا تھا۔
ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی کی تلاش کے لیے آج صبح ایک مرتبہ پھر سے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، آج تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ٹیمیں تین مختلف مقامات پر ریسکیو کشتیوں کے ذریعے تلاش کر رہی ہیں، ایک ٹیم جائے وقوعہ سے سواں پل تک تلاش کر رہی ہے، دوسری ٹیم سواں پل سے آپ سٹریم کی جانب مخالف سمت میں تلاش کر رہی ہے جبکہ تیسری ٹیم کا سرچ آپریشن سواں پل سے ڈاؤن سٹریم گورکھپور تک جاری ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار نالے میں بہہ گئی، باپ بیٹی کی تلاش جاری
پولیس تھانہ سہالہ، سوان ڈویژن کے مطابق ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی، جن کی عمر تقریباً 62 سے 64 سال کے درمیان بتائی گئی ہے، گزشتہ صبح اپنی تقریباً 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ گھر سے گرے ہونڈا سٹی کار میں روانہ ہوئے۔
بارش کے پانی کی وجہ سے سڑک پر شدید پانی جمع تھا، انہوں نے گاڑی برساتی نالے کے قریب سے گزارنے کی کوشش کی، اسی اثنا میں ان کی گاڑی بند ہو گئی۔ کرنل اسحاق جیسے ہی گاڑی کو دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، پانی کی روانی تیز ہو گئی اور گاڑی نالے میں بہہ گئی، جس کے ساتھ ہی دونوں افراد بھی پانی کی لپیٹ میں آ گئے۔ باپ بیٹی گاڑی سے مدد کے لیے آوازیں بھی لگاتے دکھائی دئیے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ڈی ایچ اے سیکیورٹی اسٹاف، ریسکیو 1122 اور غوطہ خوروں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا۔ اب تک دونوں افراد کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس تھانہ سہالہ، راولپنڈی ریسکیو 1122 موسلادھار بارش ہاؤسنگ سوسائٹی