190 ملین پاؤنڈ کیس میں بڑی پیشرفت، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستیں 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بڑی پیش رفت، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس 5 جون سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے، گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی لیڈرشپ نے کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
توشہ خانہ کیس ٹو: استغاثہ کے ایک اور گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی
—فائل فوٹوبانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔
آج سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔
استغاثہ کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔
سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ شفقت محمود پر جرح مکمل کر لی گئی۔
دورانِ سماعت استغاثہ کے گواہ محسن حسن پر بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے جزوی جرح بھی کی۔
کیس میں مجموعی طور پر 9 گواہوں پر جرح مکمل کر لی جبکہ 10 ویں گواہ پر جزوی جرح کی گئی۔
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی۔ اس روز بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل گواہ محسن حسن پر جرح مکمل کریں گے۔