190 ملین پاؤنڈ کیس میں بڑی پیشرفت: اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بڑی پیش رفت، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس 5 جون سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے، گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی لیڈرشپ نے کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں بری کرنے کی درخواستیں مسترد
لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں بری کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے فواد چوہدری کے وکیل کو اے ٹی سی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت براہ راست بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کرسکتی، فواد چوہدری ٹرائل کورٹ میں بری کرنے کی درخواست دیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر دونوں گواہ آپ کے حق میں ہیں تو آپ کیوں فکر مند ہیں؟
چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل پر مشتمل بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔