—فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف فیض آباد احتجاج کے کیس میں پراسیکیوشن کے 2 گواہان نے اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔

دورانِ سماعت گواہ نے کہا کہ میں موقع پر موجود تھا، پی ٹی آئی کارکنان نعرے بازی کرتے ہوئے آئے، کارکنان کو روکا تو انہوں نے کہا ہم نے الیکشن کمیشن کے باہر جانا ہے، کارکنان نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اور ڈنڈے اٹھا رکھے تھے۔

جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 جون تک ملتوی کردی۔

اگلی سماعت پر مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے، جس میں علی امین گنڈاپور، فیصل جاوید، عامر کیانی، واثق قیوم اور دیگر  نامزد ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

محراب پور،سیپکو کی نااہلی ،بوسیدہ پول گرنے سے لڑکا جاں بحق،ورثا کا احتجاج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)سیپکو نااہلی، بوسیدہ پول گرنے سے لڑکا جاں بحق ہوگیا، ورثا کا احتجاج، واقعہ بھریا روڈ پولیس تھانہ کی حدود گاؤں اڈیو ڈاھری میں پیش آیا جہاں سیپکو نااہلی سے ناکارہ بجلی کا پول گر گیا جس کی زد میں آکر10سالہ لڑکا علی وارث ولد علی بخش ڈاھری موقع پر جاں بحق ہوگیا، ورثا نے علی بہار ڈاھری، فوجی احمد ڈاھری کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بکری چرانے کیلئے لیکر جانے والا علی وارث سیپکو نااہلی سے جاں بحق ہوا ہے، وزرات توانائی، چیئرمین نیپرا، چیئرمین واپڈا سیپکو عملے کیخلاف کارروائی کرئے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
  • توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل‘سابق وزیراعظم کے ملٹری و ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ
  • بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ
  • توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلےمیں داخل، سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری، ڈپٹی سیکریٹری کا بیان قلمبند
  • توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل، سابق وزیر اعظم کےملٹری سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
  • 26 نومبر احتجاج کیس، 11 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • احتجاج کیس، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج
  • محراب پور،سیپکو کی نااہلی ،بوسیدہ پول گرنے سے لڑکا جاں بحق،ورثا کا احتجاج
  • توشہ خانہ ٹو کیس: 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح مکمل