توہین عدالت؛ وزارت داخلہ، اسٹبلشمنٹ ڈویژن ایف آئی اے ملازمین کی ترقیوں کیلیے رضامند
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
ایف آئی اے ملازمین کی محکمانہ ترقیوں کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے ایف آئی اے ملازمین کی ترقیوں کے لیے رضامندی کا اظہار کر دیا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ایف آئی اے ملازمین کی توہین عدالت درخواست پر سماعت کی۔ وزارت داخلہ اور اسٹبلشمنٹ حکام اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ عدالت نے آرڈر جاری کیا تھا، اس پر کیا عمل درآمد ہوا؟
نمائندہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے بتایا کہ ہمیں ملازمین کو ترقی دینے پر کوئی اعتراض نہیں، انٹرا کورٹ اپیل زیر التواء ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ زیرالتواء انٹراکورٹ اپیل کا ہمارے آرڈر پر کوئی اثر نہیں ہے۔
عدالت نے توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے ایف آئی اے کے کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر تک کے ملازمین کی ترقی کا حکم دے رکھا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے ملازمین کی توہین عدالت عدالت نے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: توشہ خانہ 2 میں بریت کیس فوری سننے کیلیے درخواست سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کیلیے جلد سماعت کی متفرق درخواستوں کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لئیے مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر مقرر کلیا گیا ہے۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیےمقرر کرنے کی متفرق درخواستوں پر جسٹس امین منہاس کل سماعت کریں گے۔