اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالائی خیبرپختونخوا ، پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج شام آندھی چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ البتہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، تربت اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کےعلاوہ بھکر،لسبیلہ،حیدر آباد، نواب شاہ 45،لاہور،ملتان،جہلم،ڈیرا اسماعیل خان 42، پشاور، مظفر آباد 39، اسلام آباد 38، کراچی37،کوئٹہ 34، اور گلگت میں 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی

—فائل فوٹو

پنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے  12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔

پنجاب: غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلیے نئے قانون کا مسودہ تیار

پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمۂ قانون کا  کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔   

متعلقہ مضامین

  • بحرالکاہل میں ایل نینو سرگرم، پاکستان کے موسم پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
  • خیبر پختونخوا میں آندھی اور بارش؛ دیواریں و چھتیں گرنے سے اب تک 2 افراد جاں بحق
  • مختلف علاقوں میں بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی