Jang News:
2025-05-30@16:16:45 GMT

آج کے پی، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT

آج کے پی، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

آج شام اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی یا جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، تربت اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

درجہ حرارت بھکر، لسبیلہ، حیدرآباد، نواب شاہ میں45، لاہور، ملتان، جہلم، ڈیرا اسماعیل خان میں 42، پشاور، مظفر آباد 39، اسلام آباد 38، کراچی 37، کوئٹہ 34، اور گلگت میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی، مری، گلیات اور اطراف کے علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جڑواں شہروں میں آج دن بھر شدید گرمی کے بعد سہہ پہر کو موسم نے انگڑائی لی اور بادل پھیلنے لگے، دیکھتے ہی دیکھتے کالی گھٹائیں چھا گئیں اور عصر کے وقت اندھیرا چھا گیا اور اس دوران تیز آندھی اور جھکڑ چلنے لگے۔

دونوں شہروں اور اطراف کے علاقوں میں دو گھنٹے تک تیز آندھی چلتی رہی، جس سے شہری خوف کا شکار رہے تاہم کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہے، مغرب کے بعد بارش شروع ہو گئی جو وقفے وقفے سے رات گئے تک جاری رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دن تک آندھی جھکڑ چلنے، ژالہ باری اور بارش سے کمزور انفرا اسٹرکچر بجلی کے کھمبوں، درختوں، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پرابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اس دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان عوام کو خوشخبری سنا دی
  • عید الاضحیٰ کے روز ملک بھر میں موسم کیسا ہو گا؟
  • کراچی میں آج بھی شدید گرمی؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچنے کا امکان
  • اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش
  • کراچی؛ درجہ حرارت 38.5 ڈگری ریکارڈ، گرمی معمول سے زیادہ پڑنے کا امکان
  • بالائی خیبرپختونخوا ، پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج شام آندھی چلنے اور بارش کا امکان ہے۔
  • کراچی: آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال، آج بھی گرم دن متوقع
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ 28مئی 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال