گلگت، پی پی اے ایف اور پیغام پاکستان کے تحت یوم تکبیر کی تقریبات
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
یہ دن گلگت بلتستان بھر میں عقیدت اور جوش و خروش سے منایا گیا۔ سیاحتی مقامات، اسکولوں، کالجوں، یونین کونسل دفاتر، بنیادی صحت کے مراکز (BHUs)، کمیونٹی ہالز اور مساجد میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر

اسلام ٹائمز۔ یومِ تکبیر 28 مئی 2025 کو پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) اور پیغام پاکستان کے تحت مالی معاونت اور قیادت میں ملک گیر سطح پر منایا گیا، جس میں یونین کونسلز، اضلاع اور صوبائی سطح پر تقریبات منعقد ہوئیں۔ گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام (GBRSP) نے PPAF اور پیغام پاکستان پروگرام کے مالی تعاون سے اور یوتھ آرگنائزیشن پاکستان (YOP)، ایکو ایسنس پرائیویٹ لمیٹڈ، کلائمیٹ والنٹیئرز گلگت بلتستان (CV-GB) اور نارتھ ایلیگنس ہب (NEH) کے اشتراک سے یومِ تکبیر منایا، جس کا مقصد ایک مضبوط، باہمت اور پُرامن پاکستان کا جشن منانا تھا، جو اپنی علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ اس دن کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، GBRSP نے ایک تاریخی سنگِ میل کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان سائنسدانوں، انجینئرز، اور مسلح افواج کو خراج پیش پیش کیا جن کی انتھک محنت سے پاکستان دنیا کا ساتواں ایٹمی طاقت کا حامل ملک اور مسلم دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنا۔یہ دن گلگت بلتستان بھر میں عقیدت اور جوش و خروش سے منایا گیا۔ سیاحتی مقامات، اسکولوں، کالجوں، یونین کونسل دفاتر، بنیادی صحت کے مراکز (BHUs)، کمیونٹی ہالز اور مساجد میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا، جن میں مقامی عمائدین (لمبردار)، معززین، کمیونٹی نمائندگان، رضاکار، سول سوسائٹی تنظیمیں، خواتین، طلبہ، اساتذہ، مذہبی اسکالرز، سیاسی کارکنان اور دیگر متعلقہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
حالات معمول پر نہ آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں، ترجمان جی بی حکومت
تصویر بشکریہ جیو نیوزگلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ حالات معمول پر نہ آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز بارش اور سیلاب سے گلگت بلتستان میں بہت نقصان ہوا، شاہراہ بابوسر سے بہہ جانے والے دس سے 15 افراد لاپتہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بارش اور سیلاب سے 5 اموات ہوئیں۔
فیض اللّٰہ فراق کا کہنا تھا کہ ناران کاغان اس وقت بالکل بند ہے، شاہراہ ریشم چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلی ہوئی ہے۔