گلگت میں وفاقی محتسب کا دفتر قائم کیا جا رہا ہے، فوزیہ وقار
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
گلگت میں چیئرمین وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے دفتر کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پراپرٹی رائٹس، خواتین کی ہراسمنٹ اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے وفاقی محتسب اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسمنٹ فوزیہ وقار نے کہا ہے کہ گلگت میں وفاقی محتسب کا دفتر کھولا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کی شکایات ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ گلگت میں چیئرمین وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے دفتر کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پراپرٹی رائٹس، خواتین کی ہراسمنٹ اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے وفاقی محتسب اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ گلگت بلتستان میں محتسب کی تعیناتی عمل میں لائی جاۓ گی تاکہ اس ادارے کے ثمرات سے گلگت بلتستان کے عوام بھر پور مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ گلگت میں وفاقی محتسب کے دفتر کی فعالیت کے لئے صوبائی حکومت کا تعاون درکار ہو گا۔ اس موقع پر چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم فدا حسین نے گلگت بلتستان میں سماجی مسائل اور ان کے حل کے لئے متعلقہ اداروں کے کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی موجودہ آئینی حیثیت اور اس حوالے سے عوام کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے سینئیر ممبر اکبر حسین نے وفاقی محتسب کو وزیر اعلی معائینہ ٹیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان وفاقی محتسب معائنہ ٹیم وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے گلگت میں رہا ہے ٹیم کے کے لئے
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا: اختیار ولی
—فائل فوٹوزوزیرِاعظم کے کو آر ڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔
اپنے بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا نیٹ ورک نے ویڈیوز کو جعلی قرار دینے کی مہم شروع کر دی، ویڈیوز کی فرانزک کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
اختیار ولی نے کہا کہ سہیل آفریدی کی ویڈیوز کو کسی اور موقع کی قرار دینے سے جرم کی سنگینی کم نہیں ہو جاتی، سہیل آفریدی کا جرم 9 مئی کے دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے۔
وزیرِ اعظم کے کو آر ڈینیٹر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے ریاست کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے، حلف اٹھانے کے بعد بھی ان کے بیانات ہر اعتبار سے قابلِ گرفت ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی تقاریر اور بیانات حلف کی سنگین خلاف ورزی ہیں، یہ کسی طور وزارتِ اعلیٰ کےاہل نہیں رہے۔