محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، اندرون سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج شام سے آندھی چلنے اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ اس سلسلے میں الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ گزشتہ روز ملک کے گرم ترین مقامات میں جیکب آباد، تربت اور سبی شامل رہے جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی کی یہ شدت معمول سے زیادہ ہے جو شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔  ادھر کوٹری میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث مختلف حادثات پیش آئے جن میں دو افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہو گئے۔ حیدرآباد، جامشورو سمیت دیگر شہروں میں بھی بادل خوب برسے، جس سے گرمی کی شدت میں کچھ کمی ضرور آئی لیکن بعض مقامات پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں طوفان اور بارش نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک

خیبر پختونخوا میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے متعدد شاہراہوں پر درختوں گرنے سے معاصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ابیٹ آباد، نتھیا گلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں بھی گرج چمک کیساتھ تیز بارش ہوئی جبکہ سوات کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی، ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں طوفان اور موسلادھار بارش نے تباہی مچادی دی، آسمانی بجلی گرنے، دیوار اور چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مردان کے علاقے تخت بھائی میں کمرے کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں جبکہ دیگر مقامات میں دیوار اور چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی خانقاہ ماربل درنگ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگئے جبکہ اٹک خضرو کے گاؤں بہادر خان میں آسمانی بجلی گرنے سے مدرسے کا طالب علم جاں بحق ہوگیا، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے متعدد شاہراہوں پر درختوں گرنے سے معاصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ابیٹ آباد، نتھیا گلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں بھی گرج چمک کیساتھ تیز بارش ہوئی جبکہ سوات کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی، ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں اور زیر تعمیر عمارات کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فی الفور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخو میں آندھی، طوفان اور بارش سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے. پی ڈی ایم اے
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • خیبر پختونخوا میں طوفان اور بارش نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک
  • اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش
  • رات 11بجے تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی و موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ،این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کر دی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی
  • خیبر پختونخوا میں آندھی اور طوفانی بارش، 2افراد جاں بحق،63زخمی
  • خیبر پختونخوا میں آندھی اور طوفانی بارش، 2 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا : موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی