Express News:
2025-11-03@18:03:26 GMT

کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال، آج بھی گرم دن متوقع

اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT

کراچی:

کراچی میں آج گرم دن متوقع ہے، پارہ41 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے، بدھ کو نمی کاتناسب 68 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے5 ڈگری زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔

گزشتہ روز شہرمیں انتہائی گرم ومرطوب موسم ریکارڈ ہوا، جس کے دوران دوپہرکے وقت لوکے تھپیڑے چلے اورشدید حدت کے دوران ہیٹ ویوجیسی صورتحال رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.

1 ڈگری جبکہ نمی کا تناسب 68 فیصد تک بڑھا جس کی وجہ سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 5 ڈگری اضافے سے42 ڈگری سینٹی کے مساوی رہا۔

مزید پڑھیں: کراچی؛ جمعرات کو درجہ حرارت 43 ڈگری کو چھو سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیرضیغم کا ایکسپریس سے بات چیت میں کہنا تھا کہ شہرمیں سمندری ہوائیں متواتر بحال رہیں،ہیٹ ویو کیلیے پارہ 40 تک تجاوزکرنے،نمی کا تناسب 65 فیصد تک بڑھنے جبکہ ہوائیں غیرفعال ہونے جیسی وجوہات بھی شامل ہوتی ہیں۔

ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق گھوٹکی کشمور، شکارپور، خیرپور، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین اورتھرپارکرکے اضلاع میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

صوبہ کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسم گرم/بہت گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان، عارضی نتائج ہی حتمی نتائج قرار

سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ سی ای او ایس ٹی ایس کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے عارضی نتائج ہی حتمی نتائج ہیں کیونکہ عارضی نتائج میں ایک بھی غلطی نہیں نکلی۔اس سال 32 ہزار 424 طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیا، ٹیسٹ میں پاس ہونے کے لیے 50 فیصد نمبر ڈینٹسٹری جبکہ 55 فیصد نمبرز ایم بی بی ایس کے لیے درکار تھے۔ سندھ بھر میں 14ہزار 300 امیدواروں نے 55 فیصد نمبر لیے جبکہ 17 ہزار 123 امیدواروں نے 50 فیصد نمبرلیے۔اس کے علاوہ آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ میں کراچی کے طلبہ سندھ کے تمام اضلاع کے طلبہ پر بازی لے گئے اور پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں۔ جب کہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آج 2296 ای چالان، سب سے زیادہ کس خلاف ورزی پر؟
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان، عارضی نتائج ہی حتمی نتائج قرار
  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • امریکا میں آنتوں کی مخصوص بیماری میں خطرناک اضافہ
  • ایشیاء میں بڑھتا معاشی بحران
  • ایم ڈی کیٹ، کراچی کے طلبہ بازی لے گئے
  • ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں کراچی کے بچے بازی لے گئے