محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات کی شام اور رات سے لے کر جمعہ تک ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہوائیں، ژالہ باری، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے، جس کے باعث بجلی کے کھمبے، درخت، سولر پینل اور دیگر کمزور ڈھانچے متاثر ہو سکتے ہیں۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم شام اور رات کے اوقات میں بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جزوی طور پر ابر آلود موسم اور آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم رہا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور حیدرآباد میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

نمایاں بارشیں (ملی میٹر):

کشمیر: گڑھی دوپٹہ 17، مظفرآباد (ایئرپورٹ 16، سٹی 14)
خیبرپختونخوا: کاکول 16، دیر بالا 14، پشاور ایئرپورٹ 04
پنجاب: مری 14، اسلام آباد ایئرپورٹ 08، چکوال و ڈی جی خان 03
بلوچستان: بارکھان 05
گلگت بلتستان: چلاس و گوپس 02
سندھ: حیدرآباد ایئرپورٹ 01

مزید پڑھیں: کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

سب سے زیادہ درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ):

جیکب آباد، تربت، سبی: 47
بھکر، لسبیلہ، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑو: 45

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارشوں اور تیز ہواؤں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کمزور تنصیبات کی حفاظت یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آندھی طوفان بارش محمکہ موسمیات موسم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ندھی طوفان محمکہ موسمیات گلگت بلتستان علاقوں میں ملک کے

پڑھیں:

گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت کی شرکت

’جیو نیوز‘ گریب

صدر آصف علی زرداری گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گلگت پہنچ گئے۔

گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صدر آصف زرداری کا استقبال کیا۔

گورنر گلگت بلتستان نے صدر کو روایتی ٹوپی پہنائی۔ صدر آصف زرداری نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کا یوم آزادی اور درپیش چیلنجز
  • ایس سی او ویژن 2025، گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم
  • شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث شہری دورسے پانی بھربے پرمجبورہے
  • بلوچستان میں12 ضلعے بارش کو ترس گئے، آئندہ کیا ہو گا؛ مفصل رپورٹ
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج بھرپورجوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ۔
  • گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت کی شرکت
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • نیویارک میں موسلادھار بارش سے تباہی‘ 2افراد ہلاک
  • سائبیریائی ہوائیں کب پاکستان پہنچیں گی، موسم سرما کو کتنا طویل بنائیں گی؟
  • مرکزی انجمن امامیہ کے وفد کا دورہ نگر خاص