اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ نے کہا کہ افغان باشندوں کو جیکب آباد کے راستے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے بے دخل کیے گئے غیر قانونی طور پر مقیم 52 افغان باشندوں کا قافلہ اندرون سندھ کے علاقے سکرنڈ پہنچ گیا۔ نواب شاہ میں اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ نے مٹیاری پولیس سے افغانی قافلہ کو وصول کیا۔ سکھیو منائیو کیمپ پر سکرنڈ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق افغان باشندوں کو کیمپ پر کھانا مہیا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کو جیکب آباد کے راستے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: افغان باشندوں

پڑھیں:

اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر

اسلام آباد:

چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔

قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہوگا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا دی جائے گی۔

فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔

متعلقہ مضامین

  • چمن، بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی میں تیزی، رواں برس کے آخر تک مکمل انخلا کا ہدف
  • کیچ، چار ماہ قبل اغواء ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب
  • اغوا کے ساڑھے 3 ماہ بعد اسسٹنٹ کمشنر کیچ بازیاب
  • مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
  • امریکی وزیر خارجہ اسرائیلی دورے سے واپسی پر دوحا پہنچ گئے،امیر قطر اور وزیراعظم سے ملاقات
  • اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
  • کمشنر کوگداگروں کیخلا ف کارروائی کی رپورٹ پیش
  • امریکی وزیر خارجہ اسرائیلی دورے سے واپسی پر عجلت میں دوحہ پہنچ گئے؛ اہم پیغام پہنچایا
  • زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر، رہائی کے لیے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل