پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان نے فتنہ الخوارج کو انتباہ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کو انتباہ کیا کہ پاکستان میں لڑنا جائز نہیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں. مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں۔افغان کمانڈر نے کہا کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والے افراد کو مجاہد کہنا غلط ہے، جہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے، کسی گروہ یا فرد کا نہیں۔افغان طالبان نے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنہ خوارج کو انتباہ جاری کردیا۔طالبان پولیس کمانڈر سعیداللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فتنتہ الخوارج کو واضح اور دوٹوک انتباہ جاری کیا ہے۔ کمانڈر سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں۔‘کمانڈر سعیداللہ سعید نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ’ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والے افراد کو مجاہد کہنا غلط ہے۔‘انہوں نے وضاحت کی کہ جہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان میں لڑنا جائز نہیں کمانڈر سعیداللہ سعید نے کرنے والے کہا کہ
پڑھیں:
سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
فائل فوٹووزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت مکمل ہم آہنگ ہے، افغانستان سے متعلق قومی پالیسی پر مکمل اتفاق رائے ہے۔
افغان طالبان کے گمراہ کن بیان پر خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان بھارتی پراکسیوں کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت اندرونی دھڑے بندی اور عدم استحکام کا شکار ہے، خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر جبر افغان طالبان کا اصل چہرہ ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طالبان چار برس بعد بھی عالمی وعدے پورے نہیں کرسکے، افغان طالبان بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی افغان پالیسی قومی مفاد اور علاقائی امن کے لیے ہے، پاکستان سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جھوٹے بیانات سےحقائق نہیں بدلیں گے، اعتماد عملی اقدامات سے بحال ہوتا ہے۔