اسلام آباد:

یوم تکبیر کے موقع پر پاکستانیوں نے ملک کیلئے جوش و جذبے کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے پاک فوج اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مشکور ہیں جن کی بدولت ہم اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔

پاکستان نے 28 مئی 1998 کو چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کو بھرپور جواب دیا، ایٹمی صلاحیت نے پاکستان کو بھارت کے خلاف مضبوط دفاعی ڈھال اور موثر ڈیٹرنس فراہم کی۔

شہریوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے موثر کردار پر شکر گزار ہیں جنہوں نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا، انکی بدولت عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان مزید مضبوط ہوا اور ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بن چکا ہے۔

شہریوں نے کہا کہ جو بھی ملک پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا،اس کو بھرپور جواب دیا جائے گا، آج ہم اس مقام پر ہیں کہ کوئی بھی ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، ہماری فورسز ہماری پہچان اور ہمارا فخر ہیں۔

دوسری جانب یوم تکبیر کے موقع پر دانشوروں اور تجزیہ کاروں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہووئے کہا کہ 28 مئی 1998 کو آرمڈ فورسز، سائنس دانوں اور پاکستان کے سیاستدانوں نے مل کر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔

میجر جنرل (ر) سمریز سالک نے کہا کہ ہمارا دشمن پاکستان کو ختم کرنے کے خواب دیکھتا تھا، یوم تکبیر نے اس کے خوابوں کو چکنا چور کیا، 1998 میں بھارتی وزیراعظم واجپائی نے لاہور میں آ کر پاکستان کی حقیقت کو تسلیم کیا۔

سینئر سیاسی تجزیہ کار آفتاب نذیر نے کہا کہ پاکستان نے بلوچستان میں ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو پیغام دیا کہ یہ ہم نے اپنے دفاع کے لیے رکھے ہیں، پاکستان نے بھارت کو پیغام دیا کہ اگر تم جارحیت کرو گے تو پاکستان اپنے دفاع کا حق بھی رکھتا ہے اور پاکستان اپنا دفاع کر بھی سکتا ہے۔

رانا عظیم کا کہنا تھا کہ مئی کا مہینہ پاکستان کو مضبوط کرنے، پاکستان کی فتح اور پاکستان کی عالمی دنیا کے اندر شناخت کا مہینہ ہے، پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں نے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر نہ صرف اس جنگ کو جیتا بلکہ یہ ثابت کر دیا کہ ہماری فوج دنیا کی بہادر ترین فوج ہے۔

تصدق گیلانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے قوم کو اس قابل بنایا کہ وہ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کی جارحیت کے خلاف منہ توڑ جواب دے سکے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کو یوم تکبیر نے کہا کہ کا اظہار

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار