نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرنے سے انکار کیا تھا، عمرایوب
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998 وہ دن تھا جس د ن نوازشریف کی کانپیں ٹانگ گئی تھیں. ’’X‘‘ پر بیان میں کہا نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرنے سے انکارکردیا تھا اور امریکا سے دھماکے نہ کرنے کی ڈیل کررہا تھا.
انہوں نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹرعبدالقدیر، گوہرایوب خان، مجید نظامی، راجا ظفرالحق اور شیخ رشید نے کابینہ اجلاس میں ایٹمی دھماکوں کیلیے پرزوراصرار کیا اور کابینہ دھماکوں کیلیے مجبورہوئی۔
مزید پڑھیں: ایٹمی دھماکے راجا ظفرالحق گوہرایوب اور میں نے کرائے شیخ رشید
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ28 مئی کا دن کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیرنہیں بلکہ پوری قوم اور ہمارے سائنسدانوں کی قربانیوں کا اعتراف کرنے کا دن ہے، بیرونی دشمن کے خلاف تو پوری قوم ایک ہے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر سے جبری طور پر سرعام معذرت کروائی گئی اور اس اقدام کی مذمت صرف بانی پی ٹی آئی نے کی، وہ ہمارے ہیرو تھے، ہیں اور رہیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات دنیا کے امن کے لیے خطرہ، ایران
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے امریکی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیرذمے دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 33 سال بعد امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ سے بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ برابری کی بنیاد پر فوراً شروع کرے گا۔
برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ چین و روس کے بڑھتے جوہری پروگراموں کے ردِعمل میں کیا گیا۔