یومِ تکبیر: پاکستانی قوم کی غیر متزلزل خودداری کی علامت
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
یومِ تکبیر پاکستانی قوم کی غیر متزلزل خودداری کی علامت ہے۔پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا دفاعی خود مختاری اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کا ضامن ہے۔یومِ تکبیر اس عزم کی یاد دلاتا ہے جب پوری قوم نے دشمن کے ایٹمی تجربات کے جواب میں متحد ہو کر اپنی سالمیت کا تحفظ کیا۔پاکستان پہلا مسلم ایٹمی ملک ہے جو امت مسلمہ کے لیے خود انحصاری کی علامت ہے۔پاکستان کا جوہری پروگرام دفاع اور امن کے تحفظ کے لیے ہے، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی ایٹمی صلاحیت علاقائی امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔پاکستان کی ذمہ دار جوہری قیادت خطے میں امن و استحکام کی مظہر ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
فائل فوٹوپاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کرنے پاکستان پہنچے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام شعبوں کے سربراہان کو امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔
امریکی فیڈرل ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی کا جائزہ لے گی، امریکی فیڈرل ایوی ایشن ٹیم پاکستانی طیاروں کا جائزہ لے گی۔
اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پرسیشن انجینئرنگ شعبہ کو یکم مئی 2025 سے پاک فضائیہ کے ذیلی کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی ٹیم آڈٹ کے دوران پاکستان سے امریکا پروازوں کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کا بھی مکمل آڈٹ کرے گی، امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کے بعد پاکستانی ایئر لائنز کی امریکا کےلیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ ستمبر میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم نے سول ایوی ایشن اور پاکستانی ایئرلائنز کے طیاروں کا آڈٹ کیا تھا۔